نئی دہلی: دہلی حکومت نے قومی راجدھانی میں لاک ڈاؤن میں کسی طرح کی ڈھیل نہیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے جو رہنما ہدایات جاری کی ہیں اسی کے مطابق رہائشی علاقوں میں ایک دکا دکا دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
Published: 26 Apr 2020, 3:11 PM IST
وزیراعلی اروند کیجریوال نے میڈیا سے کہا کہ وزارت داخلہ نے رہائشی علاقوں کی جن اکا دکا دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے، دہلی حکومت صرف ان کی ہی اجازت دے گی۔ ریڈ زون علاقہ میں ان کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا 27اپریل کو جائزہ لیا جائے گا۔ دہلی میں شاپنگ مال اور تھوک بازاروں کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Published: 26 Apr 2020, 3:11 PM IST
انہوں نے کہا کہ دہلی میں گزشتہ کچھ وقت سے کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد کم ہوئی ہے اور گزشتہ ہفتہ 622 مریض آئے۔ کافی تعداد میں مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ اموات بھی کم ہوئی ہیں۔ دہلی میں کورونا کے 2625 مریض ہیں جبکہ 54 کی موت ہوئی ہے۔
Published: 26 Apr 2020, 3:11 PM IST
وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ خود ایک ایک مریض پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ایک ایک شخص کی جان قیمتی ہے۔ مشکل وقت ہے اور سب کو مل کر ساتھ چلنے کی ضرورت ہے جس محنت سے کورونا پر کنٹرول میں مدد ملی ہے اسے آئندہ بھی قائم رکھنا ہے۔ انہو ں نے کورونا سے ٹھیک ہوئے لوگوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرے متاثرین کی جان بچانے میں کارگر نظر آرہا ہے۔
Published: 26 Apr 2020, 3:11 PM IST
وزیراعلی نے کہا کہ ایل این جے پی میں کورونا سے سنگین طور پر بیمار مریض کو پلازمہ دینے سے اس کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ اس کے مدنظر جو مریض ٹھیک ہوئے ہیں وہ پلازمہ دینے کے لئے آگے آئیں، جس سے دیگر مریضوں کا علاج کرنے میں مدد ملے۔
Published: 26 Apr 2020, 3:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Apr 2020, 3:11 PM IST