قومی خبریں

دہلی: ایمبولنس کے فریزر میں مردہ کی جگہ تھیں شراب کی بوتلیں، اسمگلر گرفتار

ڈی سی پی انٹو الفانسو نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کے نام ہریشن لوہیا اور دیویندر ہیں۔ ہریش لوہیا وسنت وہار (دہلی) اور دیویندر کسم پور پہاڑی (دہلی) کا باشندہ ہے۔ ان کے قبضے سے 25 پیٹی شراب ضبط کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجدھانی دہلی میں پولس چوکسی سے پریشان شراب اسمگلر اپنے کاروبار کے لیے روزانہ نئے فارمولے تلاش کر رہے ہیں۔ ابھی تک اسمگلر کوکنگ گیس سلنڈر، سبزی، دودھ کے ڈرم یا پھر سائیکل، موٹر سائیکل کے ٹیوب کا شراب اسمگلنگ کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ لیکن تازہ معاملہ نے گزشتہ سبھی فارمولے کو بہت پیچھے چھوڑ دیا، لیکن پولس کی چوکسی نے شراب اسمگلروں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ واقعہ ہریانہ کا ہے جہاں سے چوری چھپے دہلی میں شراب لا رہے اسمگلروں کو پولس نے گرفتار کر لیا۔ شراب اسمگلروں کا یہ گروپ ایمبولنس کے اندر لاش رکھنے کے لیے ائیرکنڈیشن 'فریزر' کا استعمال شراب کی پیٹی کے لیے کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

Published: undefined

جمعرات کو یہ جانکاری دوارکا ضلع کے ڈی سی پی انٹو الفانسو نے دی۔ انھوں نے کہا کہ "گرفتار ملزمین کے نام ہریش لوہیا اور دیویندر ہیں۔ ہریش لوہیا دہلی کے وسنت وہار کا باشندہ ہے جب کہ دیویندر کمار دہلی کے ہی کسم پور پہاڑی کا باشندہ ہے۔ ان کے پاس سے 25 پیٹی شراب کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ ملزمین کے پاس سے برآمد ایمبولنس کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔"

Published: undefined

یہ گینگ اس وقت پکڑا گیا جب اس کے رکن ایمبولنس میں بیٹھ کر چھابلا گاؤں کی جانب سے قطب وِہار کی جانب جا رہے تھے۔ ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ "اس گینگ کو پکڑنے کے لیے اے سی پی اشوک تیاگی کی قیادت میں ٹیم بنائی گئی تھی۔ ٹیم میں ایس ایچ او چھابلا انسپکٹر گیانیندر رانا، حولدار ایشور، سپاہی مہندر اور پردیپ کو شامل کیا گیا تھا۔"

Published: undefined

قطب وِہار شمشان گھاٹ کے پاس پولس بیریکیڈ لگا دیکھ کر ایمبولنس نے جب رفتار دھیمی کی تو اسی وقت ایمبولنس میں موجود لوگوں پر شک ہوا۔ پوچھ تاچھ کے دوران جب سختی کی گئی ان لوگوں نے سچ بتا دیا۔ جب ایمبولنس میں رکھے ڈیڈ باڈی فریزر کو چیک کیا گیا تو اس میں شراب سے بھری ہوئی پیٹیاں نظر آئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined