قومی خبریں

دہلی شراب گھوٹالہ: کے کویتا کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

کے کویتا نے عبوری ضمانت کے لیے پی ایم ایل اے کی دفعہ 45 کے تحت اپنے 16 سالہ بیٹے کے امتحان کا حوالہ دیا تھا جس پر عدالت نے 4 اپریل کو سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>بی آر ایس لیڈر کے کویتا&nbsp; فائل فوٹو / یو این آئی</p></div>

بی آر ایس لیڈر کے کویتا  فائل فوٹو / یو این آئی

 

دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر اور تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اپنے 16 سالہ بیٹے کے امتحان کے حوالے سے پی ایم ایل اے کی دفعہ 45 کے تحت درخواست دی تھی، جس پر عدالت نے 4 اپریل کو سماعت کرتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے وہ فیصلہ آج سنایا جس میں اس نے کے کویتا کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

Published: undefined

سماعت کے دوان کے کویتا کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے پی ایم ایل اے کی دفعہ 45 اور اس کی ایک ایسی شق کا حوالہ دیا تھا جو خواتین کو استثنیٰ فراہم کرتا ہے۔ سنگھوی نے اپنی دلیل میں کہا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ بچہ گود میں ہے یا چھوٹا ہے، اس کی عمر 16 سال ہے۔ لیکن یہاں معاملہ مختلف ہے۔ یہ ایک ماں کی اپنے بچے کی اخلاقی اور جذباتی حمایت کا مسئلہ ہے۔ اسے (کے کویتا کی گرفتاری سے ان کے بیٹے کو) پہلے ہی صدمہ پہنچ چکا ہے۔

Published: undefined

ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا وزیراعظم خود ریڈیو پر امتحانات کی دشواریوں سے نمٹنے کے بارے میں لیکچر دیتے ہیں، کیونکہ امتحانات کے دوران بچے دباؤ میں ہوتے ہیں۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ بچے کے لیے ماں کی جذباتی حمایت کو کوئی اور نہیں بدل سکتا، سنگھوی نے دلیل دی کہ ای ڈی کو کے کویتا سے کسی بھی فوری تفتیش کی ضرورت نہیں ہے، اس بنیاد پر انہیں عبوری ضمانت دی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کے کویتا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے دیگر دلائل کے ساتھ یہ دلیل بھی دی تھی کہ کیس کے حقائق اور حالات کو دیکھتے ہوئے انہیں پی ایم ایل اے کی دفعہ 45 کے تحت دی گئی رعایت کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے۔ ای ڈی کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل ایڈوکیٹ زوہیب حسین نے دلیل دی کہ اس دفعہ کا اطلاق ان خواتین پر نہیں ہوتا جو عوامی زندگی اور سیاست میں ہیں۔ ای ڈی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ کے کویتا دہلی شراب پالیسی کیس میں رشوت کے طور پر لی گئی رقم کے کلیدی آپریٹروں میں سے ایک تھیں۔ وکیل نے کہا کہ وہ نہ صرف رشوت کا بندوبست کرنے میں ملوث تھیں بلکہ فائدہ اٹھانے والی بھی تھیں۔ عدالت نے ای ڈی کے ان دلائل کو تسلیم کرتے ہوئے کے کویتا کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined