نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ معاملے میں تہاڑ جیل میں قید دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا پر ای ڈی لگاتار شکنجہ کس رہی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچ گئی ہے۔ عدالت نے ای ڈی کو سسودیا سے تین دن جیل میں پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی تھی۔
Published: undefined
سسودیا سے جیل میں پوچھ گچھ سے پہلے ای ڈی نے جیل انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا۔ اس سے پہلے منگل کو بھی ای ڈی نے منیش سسودیا سے جیل میں پوچھ گچھ کی تھی۔ منیش سسودیا کی ضمانت پر 10 مارچ کو عدالت میں سماعت ہوگی۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی سسودیا کی گرفتاری کے حوالہ سے بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے سوربھ بھاردواج نے بدھ کو کہا کہ منیش سسودیا مرکزی حکومت کی سازش کی وجہ سے جیل کے اندر ہیں۔ انہیں سازش کے تحت تہاڑ جیل کی بیرک نمبر ایک میں رکھا گیا ہے، جہاں خطرناک مجرموں کو رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بیرک نمبر ایک میں کسی بھی ایسے ملزم کو نہیں رکھا جاتا جس پر مقدمہ زیر سماعت ہوتا ہے بلکہ یہاں سزا یافتہ مجرموں کو رکھا جاتا ہے۔
Published: undefined
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بیرک نمبر ایک میں ملک کے سب سے خطرناک اور پرتشدد قیدی جیل موجود ہیں۔ یہاں تشدد کی خبریں ٹی وی اور اخبارات میں کئی بار آتی رہی ہیں۔ یہ مجرم دماغی طور پر بیمار ہیں اور معمولی سے اشارے پر کسی کو بھی قتل کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو تحقیقات میں مبینہ عدم تعاون پر سی بی آئی کی طرف سے طویل پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined