نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دہلی حکومت کے مبینہ ایکسائز گھوٹالہ کے سلسلے میں حیدرآباد کے ارون رام چندر پلے نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی جانب سے کی گئی یہ 11ویں گرفتاری ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا کو بھی دہلی حکومت کے مبینہ ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں 20 مارچ تک عدالتی حراست میں دہلی کی تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ارون رام چندر پلے ساؤتھ گروپ کی نمائندگی کر رہے تھے، جس نے مبینہ طور پر عآپ لیڈروں کو 100 کروڑ روپے کی رشوت دی، جس کا گوا انتخابات میں استعمال ہونے کا شبہ ہے۔ ساؤتھ گروپ کی نمائندگی ابھیشیک بوئن پلے، ارون پلے اور بوچی بابو کر رہے تھے۔ وجے نائر (عام آدمی پارٹی کے کمیونیکیشن انچارج) اور اس کے ساتھی دنیش اروڑہ کے ساتھ ملی بھگت اور سازش میں بوئن پلے نے مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے دیئے۔
Published: undefined
حال ہی میں ای ڈی نے حیدرآباد کے واٹیناگولا پلی میں پلے کی 2.25 کروڑ روپے کی زمین ضبط کی تھی۔ پلے کو بعد میں راؤز ایونیو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ای ڈی ان کو دو ہفتے کے لئے جسمانی ریمانڈ میں لینے کی درخواست کر سکتی ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق دہلی ایکسائز پالیسی کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں سی بی آئی کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر میں منیش سسودیا سمیت کئی افراد اور تنظیموں کا نام لیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے دہلی ایکسائز پالیسی 22-2021 میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں سسودیا کو ملزم نمبر ایک کے طور پر نامزد کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined