قومی خبریں

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا اور دیگر کے پروڈکشن وارنٹ جاری

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا اور دوسرے ملزم چنپریت سنگھ کے پروڈکشن وارنٹ جاری کر دئے

<div class="paragraphs"><p>کے کویتا / آئی اے این ایس</p></div>

کے کویتا / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا اور دوسرے ملزم چنپریت سنگھ کے پروڈکشن وارنٹ جاری کر دئے۔ یہ وارنٹ دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے منی لانڈرنگ کیس میں جاری کئے گئے۔

Published: undefined

خصوصی جج کاویری باویجا نے ای ڈی کی طرف سے دائر کی گئی چھٹی ضمنی چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف کیس کو آگے بڑھانے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔ کویتا اور سنگھ دونوں فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔ عدالت نے انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

Published: undefined

اس کے علاوہ عدالت نے دیگر ملزمان اروند سنگھ، دامودر شرما اور پرنس کمار کو بھی سمن جاری کیا۔ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا لیکن چارج شیٹ میں ان کے نام شامل ہیں۔ تفتیشی ایجنسی نے 10 مئی کو ملزمان کے خلاف چھٹی ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں شواہد اور الزامات کی تفصیلات درج ہیں۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ استغاثہ کی شکایت منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعہ 45 اور 44 (1) کے تحت درج کی گئی ہے اور یہ 220 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس معاملے میں اب تک کل 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈر، کے کویتا اور دیگر شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined