قومی خبریں

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا نے کیجریوال اور سسودیا کے ساتھ مل کر سازش کی! ای ڈی کا الزام

ای ڈی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ جرم سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے اب تک 128.79 کروڑ روپے کے اثاثوں کا سراغ لگایا گیا ہے اور اسے ضبط کر لیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>بی آر ایس لیڈر کے کویتا / آئی اے این ایس</p></div>

بی آر ایس لیڈر کے کویتا / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ سازش کی تھی۔ ای ڈی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ جرم سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے اب تک 128.79 کروڑ روپے کے اثاثوں کا سراغ لگایا گیا ہے اور اسے ضبط کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بی آر ایس سپریمو اور تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا کو اس کیس میں 15 مارچ کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یہاں کی ایک خصوصی عدالت نے انہیں 23 مارچ تک پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے پاس بھیجا تھا۔ ایجنسی کے ایک عہدیدار نے کہا، ’’حیدرآباد میں کویتا کی رہائش گاہ پر 15 مارچ کو بھی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں کو کویتا کے رشتہ داروں اور ساتھیوں نے روکا تھا۔‘‘

Published: undefined

ای ڈی نے اب تک کی تحقیقات کی بنیاد پر یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کویتا نے دوسروں کے ساتھ مل کر سی ایم کیجریوال اور اس وقت کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا سمیت عآپ کے سرکردہ لیڈروں کے ساتھ مل کر دہلی کی ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں فائدہ حاصل کرنے کی سازش کی تھی۔

Published: undefined

ای ڈی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا، ’’وہ ان احسانات کے بدلے عآپ رہنماؤں کو 100 کروڑ روپے ادا کرنے میں ملوث تھیں۔ دہلی ایکسائز پالیسی 2021-22 کو تشکیل دینے اور اسے نافذ کرنے میں بدعنوانی اور سازش کے ذریعے غیر قانونی رقم کی لہر بہائی گئی۔ عآپ کے لیے تھوک فروشوں سے رشوت لی گئی۔‘‘

عہدیدار نے کہا کہ کویتا اور اس کے ساتھیوں کو عآپ کو پیشگی ادا کی گئی جرم کی رقم کی وصولی اور اس پوری سازش کے ذریعے جرائم کی آمدنی کو مزید بڑھانا تھا۔

Published: undefined

عہدیدار نے کہا، ’’ای ڈی نے اب تک ملک بھر میں 245 مقامات پر چھاپے مارے ہیں، جن میں دہلی، حیدرآباد، چنئی، ممبئی اور دیگر مقامات شامل ہیں۔ اب تک اس معاملے میں عآپ کے منیش سسودیا، سنجے سنگھ اور وجے نائر سمیت 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘

ای ڈی نے اب تک اس معاملے میں ایک استغاثہ کی شکایت اور پانچ ضمنی شکایتیں درج کی ہیں۔ عہدیدار نے کہا، ’’مزید برآں، جرم کی آمدنی سے اب تک 128.79 کروڑ روپے کے اثاثوں کا سراغ لگایا گیا ہے اور 24 جنوری 2023 اور 3 جولائی 2023 کے اٹیچمنٹ آرڈرز کی تصدیق ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی، نئی دہلی نے کی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined