قومی خبریں

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا کی درخواست ضمانت منظور، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کیا مسترد

سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملہ میں بی آر ایس کی رہنما کے کویتا کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے سی بی آئی اور ای ڈی کی تحقیقات پر سوال اٹھائے اور ان کی کارروائیوں پر بھی تنقید کی

<div class="paragraphs"><p>کے کویتا / آئی اے این ایس</p></div>

کے کویتا / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے روز دہلی شراب پالیسی معاملہ میں بی آر ایس کی رہنما کویتا کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سی بی آئی اور ای ڈی کی تفتیشی کارروائیوں پر سخت اعتراض کیا اور ان کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے۔ خیال رہے کہ تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا 15 مارچ سے پولیس حراست میں تھیں۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے وضاحت کی کہ سی بی آئی اور ای ڈی کی تفتیش میں شفافیت کی کمی ہے اور ان کی کچھ دلیلیں درست نہیں ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو ٹھوس ثبوت کے بغیر طویل عرصے تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا اور تفتیشی ایجنسیوں کی کارروائیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

دریں اثنا، سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کو مسترد کر دیا جس میں ہائی کورٹ نے کے کویتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے کویتا کو دونوں معاملوں میں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پیش کرنے، گواہوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے اور گواہوں کو متاثر نہ کرنے کی شرط پر ضمانت دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

کویتا کے وکیل نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اسے انصاف کی فتح قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس کیس میں صحیح اور منصفانہ تحقیقات ہوں گی۔ دہلی شراب پالیسی معاملہ کی تفتیش کے دوران دیگر ملزمان بھی تحقیقات کے دائرے میں ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی اس معاملہ میں ملزم ہیں اور تاحال جیل میں قید ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined