نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی کیس سے متعلق بدعنوانی کیس میں تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا 15 اپریل تک سی بی آئی کی حراست میں رہیں گی۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے جمعہ کو کویتا کو سی بی آئی کی تحویل میں بھیج دیا۔ سی بی آئی نے ان سے پوچھ گچھ کے لیے 5 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے 3 دن کا ریمانڈ منظور کیا۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ شراب پالیسی سے جڑی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے کویتا کا ثبوت کے ساتھ سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
سی بی آئی نے کہا کہ کے کویتا نے عآپ کو رشوت کی ادائیگی کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ دوسری طرف کے کویتا کے وکیل نے سی بی آئی کی اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے تحقیقاتی ایجنسی پر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Published: undefined
سی بی آئی نے 11 اپریل کو کے کویتا کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ریمانڈ ملنے کے بعد کویتا کو سی بی آئی ہیڈکوارٹر لے جایا جائے گا، جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے کویتا سے 6 اپریل کو تہاڑ میں پوچھ گچھ کی تھی۔ جہاں وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گرفتاری کے بعد سے بند ہے۔
Published: undefined
ای ڈی نے کویتا کو 15 مارچ کو حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ کے کویتا 'ساؤتھ گروپ' کی ایک اہم رکن تھیں جن پر قومی راجدھانی دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی (عآپ) کو شراب کے لائسنس کے بڑے حصے کے بدلے 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے کا الزام ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined