نئی دہلی: دہلی کے شراب گھوٹالہ میں منگل کے روز وجے نائر کی گرفتاری کے بعد ای ڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دوسرے ملزم سمیر مہندرو کو گرفتار کیا ہے۔ سمیر مہندرو ’انڈو اسپرٹ‘ کے ایم ڈی (منیجنگ ڈائریکٹر) ہیں اور حال ہی میں ای ڈی نے دہلی میں سمیر مہندرو کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔
Published: undefined
اس سے پہلے منگل کو سی بی آئی نے تاجر وجے نائر کو گرفتار کیا تھا۔ انٹرٹینمنٹ اور ایونٹ منیجمنٹ فرم ’اونلی مچ لاؤڈر‘ کے سابق ’سی ای او‘ اور شراب گھوٹالے کے اہم ملزمان میں سے ایک وجے نائر لندن گئے ہوئے تھے۔ جب وہ تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے دہلی واپس آئے تو سی بی آئی نے انھیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد ایجنسی نے انہیں گرفتار کر لیا۔ نائر دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔
Published: undefined
سی بی آئی نے الزام لگایا ہے کہ وجے نائر سال 2021-22 کے لیے ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں بے ضابطگیوں میں سرگرم عمل تھے۔ نائر مبینہ طور پر عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رضاکار تھے اور پارٹی لیڈروں کی تقریبات کا اہتمام کرتے تھے۔
Published: undefined
وجے نائر کی جانب سے انڈواسپریٹ کے ڈائریکٹر سمیر مہندرو نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے معاون ارجن پانڈے کو مبینہ طور پر تقریباً 2 سے 4 کروڑ روپے تک ادا کیے تھے۔ الزام ہے کہ حیدرآباد کے کوکاپیٹ کے رہنے والے ارون رام چندر پلائی مہندرو سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم سرکاری ملازمین کو نائر کے ذریعے رقم منتقل کرتے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز