دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے آج دہلی حکومت کے الگ الگ محکموں میں نو تقرر نوجوانوں کو ان کا تقرری نامہ سونپا۔ 22 نومبر کو دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران ایل جی سکسینہ نے ڈی ایس ایس ایس بی اور یو پی ایس سی کے ذریعہ منتخب مجموعی طور پر 702 لوگوں کو تقرری نامہ سونپا۔ اس موقع پر انھوں نے نو تقرر نوجوانوں سے کہا کہ بڑے فیصلے لینے کی بات آئے تو بے خوف انداز میں قدم اٹھائیں، ڈر کر کوئی فیصلہ نہ لیں۔
Published: undefined
تقریب میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے کہا کہ ’’کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا۔ ایک میکینک کی اور منیجر کی کمپنی میں برابر کی اہمیت ہے۔ آپ اپنے کام اور عہدہ کو کبھی چھوٹا نہ سمجھیں۔ گزشتہ دو سالوں میں ڈی ایس ایس ایس بی کے ذریعہ 17 ہزار اور یو پی ایس سی کے ذریعہ 5 ہزار تقرریاں ہوئی ہیں۔ خالی عہدوں کو تیزی سے بھرنے سے ہماری سروسز میں بہتری ہوئی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ 10 سالوں میں جتنی تقرریاں نہیں ہوئیں، اتنی گزشتہ دو سالوں میں ہو گئی ہیں۔ 20 ہزار تقرریوں سے متعلق عمل بھی شروع ہو چکا ہے، یہ بھی جلد از جلد پورا ہو جائے گا۔‘‘
Published: undefined
تقرری نامہ پانے والے سبھی افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وی کے سکسینہ نے کہا کہ ’’اب آپ کے اوپر بڑی ذمہ داری آ گئی ہے۔ یہ ذمہ داری عوام کے مفاد میں کام کرنے کی ہے۔ سرکاری ملازمت حاصل کر لینا ہی آپ کے سیکھنے کا اختتام نہیں ہے، آج سے نئی شروعات ہو رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined