نئی دہلی: صحافیوں کی سرکردہ تنظیم، دہلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ڈی جے اے) کے دو سالہ انتخابات (2019-2021) کے نتائج کا آج اعلان کر دیا گیا۔ روزنامہ میرا وطن کے ایڈیٹر ارشد فریدی کو بلا مقابلہ ڈی جی اے کا خزانچی منتخب کر لیا گیا ہے۔
Published: 11 Aug 2019, 1:10 PM IST
تنظیم کی تاریخ میں پہلی بار اردو کے کسی صحافی اور ایک مسلمان کو اس تنظیم کا خزانچی منتخب کیا گیا ہے۔ اس انتخاب میں لوک سبھا ٹی وی کے انوراگ پنیٹھا کو بلا مقابلہ صدر اور یونیوارتا کے سچن بدھولیا کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔
Published: 11 Aug 2019, 1:10 PM IST
ڈی جی اے کا خزانچی منتخب ہونے پر ارشد فریدی نے تنظیم کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ دو سالوں تک اس عہدہ پر برقرار رہتے ہوئے صحافیوں کے تمام مسائل کو حل کرانے کے ساتھ ساتھ ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔
Published: 11 Aug 2019, 1:10 PM IST
الیکشن آفیسر گیانیندر برتیہ اورجوائنٹ انتخابی افسر آشیش کمار ’انشو‘ نے آج یہاں ایگزیکٹو کے نئے عہدیداروں اور ممبروں کے انتخاب کا اعلان کیا۔ دہلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی میں آلوک گوسوامی (پنچ جنیہ)، سنجیو سنہا (پروکتا ڈاٹ کام)، راکیش شکلا (نو بھارت) اور اتول گنگوار (بول بنداس ڈاٹ کام) نائب صدر منتخب ہوئے ہیں، جب کہ آدتیہ بھاردواج (پنچ جنیہ)، راج کمل چودھری (زی نیوز) اور منجیت نیگی (آج تک) سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں، جبکہ روزنامہ میرا وطن کے ارشد فریدی خزانچی منتخب کئے گئے ہیں۔
Published: 11 Aug 2019, 1:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Aug 2019, 1:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز