دہلی ہائی کورٹ نے دو ججوں جتیندر مشرا اور نوین اروڑا کے خلاف آج ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے معطلی کا حکم سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے دہلی کی ایک ذیلی عدالت کے دو ججوں کو بدعنوانی کے الزام میں ملوث پایا جس کے بعد انھیں برخاست کر دیا گیا۔ یہ دونوں جج دہلی کی دواریکا ضلع عدالت سے منسلک ہیں۔
دواریکا عدالت کے ایڈیشنل ضلع جج جتیندر مشرا اور خصوصی جج نوین اروڑا پر عائد بدعنوانی کے یہ الزامات درست پائے جانے کے بعد یہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔ دونوں ججوں میں سے ایک پر کیس سے منسلک ملزمین کے پیسے پر بیرون ملک سفر کرنے کا الزام ہے جب کہ دوسرے جج پر کیس رفع دفع کرنے کے لیے پیسے طلب کرنے کا الزام ہے۔ جن ثبوتوں کی بنیاد پر دونوں ججوں پر الزام عائد ہوئے ہیں وہ بھی دہلی ہائی کورٹ کے سامنے پیش کیے جا چکے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے بدعنوانی کے ان الزامات کو بے حد سنجیدگی سے لیا اور کیس کے ملزمین سے سانٹھ گانٹھ کر مالی فائدہ اٹھانے کی پاداش میں پیسے لینے والے دونوں ججوں کو معطل کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined