قومی خبریں

جے این یو طلباء کو پرانے ضابطے کے تحت رجسٹریشن کی اجازت

جسٹس شكدھر نے اس معاملے کی سماعت کے بعد باقی 10 فیصد طلبا کو موجودہ موسم سرما سمسٹر کے دوران پرانے ہاسٹل ضابطے کے مطابق رجسٹریشن کرانے کی اجازت دینے کا حکم دیا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

دہلی ہائی کورٹ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلباء کو موسم سرما کے سمسٹر کے لئے پرانے ہاسٹل ضوابط کے مطابق رجسٹریشن کرانے کی اجازت فراہم کر دی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے جمعہ کو عدالت میں دائر پٹیشن میں کہا کہ نئے ضابطے کے مطابق ہاسٹل فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے مخصوص طبقے کے طالب علم بری طرح متاثر ہوئے ہیں. اس سے ریزرویشن زمرے پر اثر پڑا ہے اور جے این یو طالب علم یونین کی ہاسٹل انتظامیہ میں نمائندگی کم ہوئی ہے۔

Published: 25 Jan 2020, 8:00 AM IST

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ سازی کا پورا عمل من مانا، غیر قانونی اور ناقص ہے۔ فیص میں اضافہ سے طالب علم بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور طالب علموں کے نمائندگی کے بغیر فیصلہ سازی کا عمل اپنايا گیا ہے۔ وکیل نے ہاسٹل کے ضابطے میں خط افلاس نیچے، اقتصادی طور پر کمزور زمرے کی شروعات کو غیر معقول اور من مانا قرار دیا ہے۔

Published: 25 Jan 2020, 8:00 AM IST

ا یڈووکیٹ نے اپنی دلیلوں میں کہا کہ ہائی کورٹ کی فلاحی کمیٹیوں میں طلباء کے نمائندگی کی اہمیت کو قبول کرنے سے متعلق مارچ 2019 میں دیئے گئے احکامات کے برعکس کارروائی کی گئی ہے۔ مدعا علیہ کے وکیل نے کہا کہ نیا ضابطہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن اور انسانی وسائل کی ترقی کی مرکزی وزارت کے بھیجے گئے فارم کے مطابق نافذ کیا گیا ہے۔ کمیشن نے طلبا کے ساتھ پہلے ہی بات چیت کرلی تھی۔

Published: 25 Jan 2020, 8:00 AM IST

جسٹس شكدھر نے اس معاملے کی سماعت کے بعد باقی 10 فیصد طلبا کو موجودہ موسم سرما سمسٹر کے دوران پرانے ہاسٹل ضابطے کے مطابق رجسٹریشن کرانے کی اجازت دینے کا حکم دیا۔ ان طلباء پر کوئی تاخیر فیس نہیں لگائی جائے گی۔

Published: 25 Jan 2020, 8:00 AM IST

جسٹس شكدھر نے ہدایت دی کہ ریزرو طبقے کے طلبا کو پرانے ضابطے کے مطابق کمرہ مختص کیا جائے۔ عدالت نے جے این یو انتظامیہ کو اس معاملے میں دو ہفتوں کے دوران جواب داخل کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا۔

Published: 25 Jan 2020, 8:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Jan 2020, 8:00 AM IST