دہلی ہائی کورٹ نے آج قومی دارالحکومت کے تمام اسپتالوں کو آکسیجن کی ضروریات کے لئے مرکزی حکومت کے مقرر کردہ نوڈل افسران سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے آکسیجن کو یقینی بنانے کے لئے کنٹرول روم قائم کرنے کے بارے میں عدالت کو مطلع کرنے کے بعد یہ فیصلہ آیا ہے۔
Published: undefined
عدالت برہم ہیلتھ کیئر اور بترا اسپتال کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کررہی تھی جس میں عدالت سے کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لئے آکسیجن کی فراہمی میں مداخلت کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ پچھلے کچھ دنوں میں ، سانس لیتے ہوئے پریشانی ہونے والے کورونا مریضوں میں اچانک اضافے کے بعد ، اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہے ہو گیا اور طبی آکسیجن کا معاملہ تنازعات میں آگیا۔
Published: undefined
سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت متعدد ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا ، جس میں مسٹر مودی نے ریاستوں سے کورونا کے ساتھ جنگ میں متحد ہونے اور دوائیوں اور آکسیجن کی مفت ڈھلائی میں مداخلت سے گریز کرنے سے بچنے کو کہا ۔
Published: undefined
سالیسیٹر جنرل نے کہا ، "ہم آکسیجن کی آمدورفت میں نیم فوجی دستوں کو تعینات نہیں کرسکتے۔ آئینی طور پر یہ کام نہیں کیا جاسکتا۔ ریاستی پولیس اور سنٹرل فورسز کے مابین تصادم ہوسکتا ہے۔ معاملے کو حل کرنے کے لئے بیوروکریسی کی سطح پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ "
Published: undefined
عدالت نے دہلی حکومت کو ٹیلیفون نمبر جاری کرنے کی تجویز پیش کی جس پر کووڈ۔ 19 ہسپتال براہ راست حکومت سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ نوڈل افسران پر بوجھ کم کرنے کے لئے دوسرے افسران کو بھی مقرر کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula