کورونا وبا کے درمیان مرکزی حکومت کی بدانتظامی نے کئی لوگوں کی اب تک جان لے لی ہے۔ اس تعلق سے عدالت بھی مرکز کی مودی حکومت پر کئی بار ناراضگی کا اظہار کر چکی ہے۔ خصوصاً دہلی ہائی کورٹ لگاتار آکسیجن اور ٹیکہ کی کمی کو لے کر مرکزی حکومت کو پھٹکار لگاتی رہی ہے اور آج ایک بار پھر کورونا وبا کے حالات سے نمٹنے کو لے کر دہلی ہائی کورٹ نے مرکز سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے تلخ تبصرہ کیا۔
Published: 18 May 2021, 11:11 PM IST
ہائی کورٹ نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ کووڈ-19 نے ایک بھی فیملی کو نہیں بخشا اور تب بھی مرکزی حکومت کے افسران زمینی حقیقت سے بے خبر اپنی آرام گاہوں میں رہ رہے ہیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ ہندوستان میں اسپوتنک وی ٹیکے کے پروڈکشن سے ملک کو ٹیکوں کی کمی دور کرنے کا ایک موقع مل رہا ہے۔ یہ تبصرہ عدالت نے دہلی کی پیناسیا بایوٹیک کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کیا۔
Published: 18 May 2021, 11:11 PM IST
دہلی ہائی کورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ جب حکومت کے پاس لاکھوں ٹیکوں کی خوراک حاصل کرنے کا موقع ہے تب بھی کوئی دماغ نہیں لگا رہا جب کہ حکومت کو اسے ایک موقع کے طور پر اپنانا چاہیے، ورنہ اموات ہوتی رہیں گی۔ عدالت نے مزید کہا کہ ’’ہر دن سبھی عدالتیں آپ سے ناراضگی ظاہر کر رہی ہیں اور تب بھی آپ نہیں جاگ رہے۔ کون سا نوکرشاہ آپ کو ہدایت دے رہا ہے۔ کیا اسے حالات کی جانکاری نہیں ہے؟ بھگوان ملک کو بچائے۔‘‘
Published: 18 May 2021, 11:11 PM IST
ہائی کورٹ اتنے پر ہی خاموش نہیں ہوا، مرکزی حکومت کو پھٹکارتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’کیا آپ کا افسر ملک میں اتنی بڑی تعداد میں ہو رہی اموات کو نہیں دیکھ پا رہا۔ ٹیکوں کی بھی کمی ہے۔ آپ کے موکل کو حالات کی جانکاری نہیں ہے۔‘‘ مرکزی حکومت کے رخ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عدالت نے مزید کہا کہ ’’آپ کے پاس ٹیکوں کی اتنی کمی ہے اور آپ اس پر دھیان نہیں دے رہے۔ یہ آپ کے لیے موقع ہو سکتا ہے۔ اتنے منفی مت بنیے۔ یہ آگ بھڑکانے جیسا ہے اور کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔‘‘
Published: 18 May 2021, 11:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 May 2021, 11:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز