نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز سلمان خان کی کتاب ’سن رائز اور ایودھیا‘ پر پابندی عائد کرنے سے انکار کرتے ہوئے عرضی کو خارج کر دیا۔ یہ اس نوعیت کی دوسری عرضی تھی جس میں عرضی گزار نے مرکز اور دہلی حکومت کو سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر سلمان خورشید کی کتاب کی اشاعت، سرکولیشن اور فروخت کو روکنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
Published: undefined
سلمان خورشید نے اپنی اس کتاب میں ہندوتوا کا موازنہ آئی ایس آئی ایس اور بوکو حرام جیسے بنیاد پرست جہادی گروپوں سے کیا ہے، جس نے تنازعہ کو جنم دیا۔ درخواست پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے، چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جیوتی سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے مشاہدہ کیا کہ درخواست گزار نے کتاب اور اشاعت کے مصنف کو عرضی میں فریق نہیں بنایا تھا۔
Published: undefined
سلمان خورشید کی تازہ کتاب 'سن رائز اور ایودھیا: نیشن ہڈ ان آور ٹائمز' کے خلاف کئی شکایات کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیا، جس میں ہندوتوا کا موازنہ آئی ایس آئی ایس اور بوکو حرام جیسے بنیاد پرست اسلام پسند گروپوں سے کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے اسی طرح کی ایک عرضی جو ایک وکیل نے داخل کی تھی کو دہلی ہائی کورٹ نے خارج کر دیا تھا۔
Published: undefined
گزشتہ 25 نومبر کو وکیل نے دہلی ہائی کورٹ میں دلیل دی تھی کہ کتاب فرقہ وارانہ مسائل پیدا کرے گی، لہذا اس کے ایک مخصوص حصہ کو حذف کر دیا جائے۔ اس پر جسٹس یشونت ورما کی بنچ نے زبانی طور پر کہا تھا کہ یہ کتاب کا صرف ایک حصہ ہے۔ جج نے کہا ’’اگر آپ کو لگتا ہے کہ کتاب میں کچھ غلط لکھا ہے تو لوگوں کو بتائیں کہ اس میں کیا غلط ہے۔ ان سے کہیں کہ وہ کچھ بہتر پڑھیں۔ اگر لوگ اتنے حساس ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ کسی نے اسے پڑھنے کے لئے نہیں کہا۔‘‘
عرضی گزار کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ مصنف اور پبلیشر کو لکھنے اور شائع کرنے کا حق حاصل ہے اس لئے اس پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined