نئی دہلی: دہلی کے لوگوں کو ہفتہ کے روز بھی آلودگی سے کوئی راحت ملتی نظر نہیں آئی اور آج صبح ایئرکوالٹی انڈیکس (ایک کیو آئی) 405 درج کیا گیا جو ’سنگین‘ زمرہ میں آتا ہے۔ خراب ایئر کوالٹی کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دہل کے کئی حصہ صبح کہرے کی چادرسے ڈھکے ہوئے تھے جبکہ کم از کم درجہ حرارت 10.8ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور ہوا کی نسبت نمی 85فیصد درج کی گئی۔
Published: undefined
راجدھانی میں ہوا کی رفتار کم ہونے سے آلودگی میں کوئی فرق نہیں پڑا اور نہ ہی ایئرکوالٹی کی بہتری میں کوئی مدد ملی۔ اس کے علاوہ این سی آر کے کچھ حصوں اور شمالی علاقہ کے دیگر شہروں اور گاووں میں بھی ایئر کوالٹی کی صورتحال ایسی ہی رہی۔ ملک کی بیشتر شمالی ریاستوں کے کچھ مقامات پر فضائی آلودگی کی صورتحال ’بہت خراب‘ سے لرکر ’سنگین‘ تک بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
دہلی میں ایئر کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے کچھ مقامات پر انسداد آلودگی گنیں نظر آئیں۔حکومت نے سردیوں کے دوران فضائی آلودگی پر کنٹرول پانے کیلئے کئی احتیاطی اقدامات کئے ہیں جن میں پٹاخے جلانے پر پابندی، جنریٹر پر پابندی، تعمیراتی سرگرمیوں پر روک لگائی گئی ہے۔ سی پی سی بی کے مطابق دہلی کے علاوہ قومی دارالحکومت خطہ کے نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام اور فرید آباد کا بھی حال برا ہے اور اے کیو آئی 400سے زیادہ ہے۔ ایئر کوالٹی کے مطابق اے کیو آئی کو صفر سے پچاس کے درمیان’اچھا‘ 51سے 100کے درمیان’اطمینان بخش‘، 101اور 200کے درمیان ’درمیانہ‘،201اور 300کے درمیان ’خراب‘، 301اور 400کے درمیان ’نہایت خراب‘ اور 401سے 500کے درمیان ’سنگین‘ سمجھا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز