دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو دہلی حکومت کی جانب سے ججوں اور ان کے کنبوں کو کورونا سے متعلق سہولیات پانچ ستارہ اشوک ہوٹل میں دیئے جانے سے متعلق حکم واپس لینے کی اطلاع دینے پر عدالت نے از خود نوٹس کے تحت شروع کی گئی کارروئی بند کر دی۔ جسٹس وپن سانگھی اور ریکھا پلی کی بنچ نے میڈیا رپورٹ اور معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شروع کی گئی کارروائی بند کر دی۔
Published: 30 Apr 2021, 4:29 AM IST
بنچ نے کہا ایک ادارے کے طور پر کیا ہم اپنے لئے خصوصی سہولیات لے سکتے ہیں، کیا یہ صاف طور پر تفریق آمیز نہیں ہوگا جب عام لوگوں کو علاج نہیں مل رہا ہے اور ہمارے لئے پانچ ستارہ سہولتیں ہوں! بنچ نے کہا یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا کہ ہم ایک ادارے کے طور پر بہتر علاج چاہتے ہیں۔
Published: 30 Apr 2021, 4:29 AM IST
وکیل سنتوش کمار نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ دہلی حکومت کا ججوں اور عدالتی افسران کے لئے اشوک ہوٹل میں 100 بستر قائم کرنے کا حکم واپس لے لیا گیاہے۔
Published: 30 Apr 2021, 4:29 AM IST
ایس ڈی ایم گروور نے 28 اپریل کو بتایا تھا کہ دہلی حکومت نے ججوں کے لئے اشوکا ہوٹل کے 100 کمروں میں کووڈ 19 کے علاج کی سہولت مہیا کرانے سے متعلق حکم فوری طور پر اثر میں لاتے ہوئے واپس لے لیا ہے۔
Published: 30 Apr 2021, 4:29 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Apr 2021, 4:29 AM IST
تصویر @revanth_anumula