نئی دہلی: دہلی حکومت کورونا وائرس سے جان گنوانے والے لوک نایک جے پرکاش نارائن اسپتال (ایل این جے پی) کے سینئر ڈاکٹر اسیم گپتا کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم دے گی۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر گپتا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے فرض کی ادائیگی کے تئیں ان کے جذبہ کو سلام کیا۔
Published: 29 Jun 2020, 4:40 PM IST
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسیم گپتال ایل این جے پی میں بہت ہی سینئر ڈاکٹر تھے۔ وہ کورونا کے مریضوں کا علاج کررہے تھے اور ان کی ڈیوٹی آئی سی یو میں تھی۔ ان کے ساتھی بتاتے ہیں کہ وہ اپنا کام نہایت لگن سے کرتے تھے اور ہمیشہ مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تین جون کو ڈاکٹر گپتا خود کورونا سے متاثر ہوگئے اور انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا اور آخر کار وہ کورونا سے لڑتے ہوئے ہم سب کو چھوڑکر چلے گئے۔ ان کی بیوی کو بھی کورونا ہوا تھا لیکن وہ اب پوری طرح سے ٹھیک ہیں۔
Published: 29 Jun 2020, 4:40 PM IST
اروند کیجریوال نے کہا کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی ہم سب کورونا سے لڑ پا رہے ہیں۔ ڈاکٹر گپتا ہم سب کے لئے ایک مثال ہیں اور ہم سب دہلی والے ان کی خدمت کو سلام کرتے ہیں۔ دہلی حکومت ان کے اعزاز میں ان کے کنبہ کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم دے گی۔ یہ ایک چھوٹی سی رقم ہے جو ملک اور دہلی کے لوگوں کی طرف سے ان کے کنبہ کو دی جائے گی۔ ڈاکٹر گپتا اتوار کو ساکیت کے میکس اسپتال میں کورونا سے جنگ ہار گئے اور ان کی موت ہوگئی۔
Published: 29 Jun 2020, 4:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Jun 2020, 4:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز