قومی خبریں

کورونا متاثر رجسٹرڈ مزدوروں کو مالی مدد دے گی دہلی حکومت

دہلی حکومت نے دارالحکومت کے رجسٹرڈ تعمیراتی مزدورں کو پانچ پانچ ہزار روپیے کی مالی امداد دی ہےاور اب تک تقریباً دو لاکھ مزدوروں کو 100 کروڑ کی مدد دی گئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

دہلی حکومت نےفیصلہ کیا ہے کورونا وائرس (کووڈ19) کے دوران متاثر ہونے والے رجسٹرڈ مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو طبی سہولت کے طور پر پانچ ہزار سے 10 ہزار روپیے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ دہلی حکومت کے محکمہ مزدور نے آج اس کا اعلان کیا۔ متاثر ہوئے رجسٹرڈ مزدوروں کو پانچ سے 10 ہزار روپیے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ تعمیراتی مزدورں کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ کی آئی سی ایم آر کے پورٹل پر جانچ کرکے امدادی رقم براہ راست ان کے کھاتوں میں بھیجی جائے گی۔ یہ امدادی رقم کورونا کے دوران مزدوروں کے مالی بحران کو کم کرنے میں کارآمد ہوگی۔

Published: undefined

کہا گیا ہے کہ دہلی حکومت کی جانب سے مہاجردہاڑی اور تعمیراتی کاموں میں سرگرم مزدوروں کی دیگر ضروریات کو مکمل کرنے کے لیے دہلی کے تمام اضلاع میں کئی اسکول اور کنسٹرکشن سائٹ پر 150 سے زیادہ فوڈ ڈسٹریبیوشن سینٹر بھی شروع کر دئے گئے ہیں۔ ان مراکز کے ذریعہ اب تک تقریباً 83 ہزار فوڈ پیکٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

دہلی حکومت کورونا بحران کے وقت مہاجر، دہاڑی اور تعمیراتی مزدورں کی امداد کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی مزدوروں اور مہاجروں سے اپیل کی تھی کہ وہ دہلی نہ چھوڑیں کیونکہ دہلی حکومت ان کے لیے ہر طرح کا تعاون یقینی بنا رہی ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ دہلی حکومت نے دارالحکومت کے رجسٹرڈ تعمیراتی مزدورں کو پانچ پانچ ہزار روپیے کی مالی امداد دی گئی ہے۔ اب تک تقریباً دو لاکھ مزدوروں کو 100 کروڑ کی مدد دی گئی ہے۔ گذشتہ برس دہلی میں رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کی تعداد تقریباً 55 ہزار تھی، انھیں گزشتہ برس بھی لاک ڈاؤن کے دوران دہلی حکومت کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپیے کی امدادی رقم دی گئی تھی۔ دہلی میں فی الحال ایک لاکھ 72 ہزار رجسٹرڈ تعمیراتی مزدور ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined