عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ میں تمام بس مارشلوں اور سیول ڈیفنس والینٹیئرز کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے سے متعلق تجویز پاس کی۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل ایز اور بس مارشل کے سامنے کابینہ کی میٹنگ بلائی اور تمام بس مارشلوں کی بحالی اور مستقل تقرری کی تجویز پاس کی۔ اس دوران دہلی حکومت نے بی جے پی لیجسلیچر پارٹی سے کہا کہ بھرتی کرنے کا حق لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے پاس ہے، جو کام دہلی کی منتخب حکومت کو کرنا تھا، وہ ہم نے کر دیا ہے۔ اب بی جے پی کو کابینہ کی تجویز کو لیفٹیننٹ گورنر سے منظور کروانا چاہیے۔
Published: undefined
وزیر اعلی آتشی نے کہا کہ ایک بار پھر بی جے پی کا دوہرا کردار سامنے آگیا ہے۔ کابینہ کی طرف سے تجویز منظور ہونے کے بعد، بی جے پی ایم ایل اے لیفٹیننٹ گورنر سے رجوع کرنے کو تیار نہیں تھے۔ حالانکہ کابینہ وزیر سوربھ بھاردواج کے پاؤں پکڑنے کے بعد اور کافی جدوجہد کے بعد گئے بھی تو کچھ بولنے کو تیار نہیں ہوئے۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کی پوری حکومت اور کابینہ نے واضح کیا کہ ہمیں جو بھی فیصلہ کرنا ہے ہم کریں گے، لیکن جس پر لیفٹیننٹ کا فیصلہ چاہئے وہ بی جے پی کروائے لیکن بی جے پی بس مارشل کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined