کیجریوال حکومت نے گرین پارک ملٹی لیول کار پارکنگ گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ڈائریکٹر آف لوکل باڈیز کو 15 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا،’کیجریوال حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی بربادی اور ان کی حفاظت میں کسی بھی طرح کی کوئی کوتاہی نہیں برتے گی۔
Published: undefined
اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے ڈائریکٹر آف لوکل باڈیز کو حکم دیا ہے کہ وہ پی ڈبلیو ڈی سے اس کی تحقیقات کرائے اور 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرے تاکہ پارکنگ تعمیر کی خامیاں معلوم کرکے قصورواروں کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔ انہوں نے بتایاکہ کہ ایم سی ڈی کی جانب سے آس پاس کے دکان داروں سے پارکنگ کنورژن چارجز کے نام پر موٹا پیسہ وصولا گیا ۔ تاجروں کی دکانیں سیل کی گئیں اور پارکنگ کی تعمیر کی گئی لیکن ایک سال کے اندر پارکنگ بی جے پی کے زیر انتظام کارپوریشن کی بدعنوانی کے بھینٹ چڑھ گئی اور ڈھہنے لگی ہے۔ اس سے کافی کاروں کو نقصان ہوا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بی جے پی دہلی میں کارپوریشن کا راج چلا رہی ہے اور ہمیشہ پیسے کی کمی کا رونا روتی ہے لیکن جب پیسہ ہاتھ میں آتا ہے تو وہ عوام کے ٹیکس کے پیسے میں بدعنوانی اور بے ایمانی کرتی ہے۔ گرین پارک کی ملٹی لیول پارکنگ اس کرپشن کے بھینٹ چڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں اس پارکنگ کا افتتاح بی جے پی لیڈروں نے بڑے جوش و خروش سے کیا تھا لیکن ایک سال کے اندر ہی یہ پارکنگ ٹوٹ گئی۔ پارکنگ کے اندر الیکٹرک فرش پلیٹیں گرنے لگیں۔ جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور لوگوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ بھگوان کا شکر ہے کہ کسی کی جان کو کچھ نہیں ہوا۔
Published: undefined
سسودیا نے کہا کہ پارکنگ بننے کے دوران کارپوریشن کی جانب سے آس پاس کے دکان داروں سے پارکنگ کنورژن چارجز کے نام پرموٹا پیسہ وصولا گیا۔ تاجروں کی دکانیں سیل کی گئیں اور پارکنگ بنا دی گئی۔ لیکن نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ یہ پارکنگ کرپشن اور گھپلوں کی وجہ سے گرنے لگی ہے۔ اخبارات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس پارکنگ کو شروع کرنے سے پہلے اس کا سیفٹی آڈٹ بھی نہیں کیا گیا تھا۔
Published: undefined
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیجریوال حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسے کو ضائع نہیں کرے گی اور ان کی حفاظت میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی میں بی جے پی کے لیے گنے چنے دن باقی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز