دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی اب طبی آکسیجن کے معاملے میں مکمل طور پر خود کفیل ہو جائے گی اور اس کے لیے دہلی کابینہ نے میڈیکل آکسیجن پروڈکشن پروموشن پالیسی 2021 کومنظوری دے دی ہے۔
Published: undefined
کیجریوال نے بتایا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ دہلی کو طبی آکسیجن کی پیداوار میں خود کفیل بنایا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی طبی ایمرجنسی سے نمٹا جا سکے۔
Published: undefined
میڈیکل آکسیجن پروڈکشن پروموشن پالیسی -2021 نجی شعبے کو آکسیجن پروڈکشن پلانٹس ، اسٹوریج کی سہولیات اور آکسیجن ٹینکر لگانے کے شعبے میں کئی مراعات فراہم کرتی ہے۔ یہ پالیسی دہلی میں آکسیجن کی دستیابی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی ، جو گزشتہ کووڈ۔19 لہر کو سنبھالنے میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئی تھی۔
Published: undefined
وزیراعلی کی صدارت میں دہلی کابینہ نے میڈیکل آکسیجن پروڈکشن پروموشن پالیسی -2021 کی تجویز کو منظوری دے دی ہے جس میں مختلف مراعات کی فراہمی کی گئی ہے۔
Published: undefined
یہ پالیسی مستقبل میں کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے طبی آکسیجن کی پیداوار میں دہلی کو خود کفیل بنانے کے مقصد سے بنائی گئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایاکہ "میڈیکل آکسیجن پروڈکشن پروموشن پالیسی -2021 کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ نجی شعبے کو آکسیجن پروڈکشن پلانٹس لگانے ، آکسیجن ٹینکروں میں سرمایہ کاری اور آکسیجن اسٹوریج کی سہولیات قائم کرنے کے لیے کئی مراعات فراہم کرتا ہے۔ اس سے دہلی میں آکسیجن کی دستیابی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، جو کوویڈ کی آخری لہر سے نمٹنے میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined