نئی دہلی: دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کے وزیر ستیندر جین کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب منی لانڈرنگ کیس میں ان کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی گئی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ستیندر جین اور ان کے ساتھیوں کے کئی مقامات پر چھاپے ماری کے بعد ان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔
Published: undefined
ستیندر جین اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی تحویل میں جیل میں بند ہیں۔ ای ڈی کے ذریعہ مبینہ طور پر دعوی کیا گیا تھا کہ دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین اور ان کے ساتھیوں یہاں چھاپہ کے دوران کروڑوں روپے کی نقدی اور زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ انفورسمنٹ نے دعویٰ کیا کہ چھاپوں میں پرکاش جیولر کے پاس 2.23 کروڑ کی نقدی برآمد ہوئی، جبکہ ایک اور ساتھی ویبھو جین کے پاس 41.5 لاکھ نقد اور 133 سونے کے سکے برآمد ہوئے۔ جبکہ جی ایس متھارو کے پاس 20 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے تھے۔
Published: undefined
ای ڈی کے مطابق چھاپے میں کئی اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ ضبط کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ کل 2.85 کروڑ روپے نقد اور 133 سونے کے سکے برآمد کئے گئے ہیں، جن کا وزن تقریباً 1.80 کلو گرام ہے۔ الزام ہے کہ نقد رقم اور زیورات کو حاصل کرنے کے ذرائع کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے منگل کے روز ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے ای ڈی اور جین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ ایجنسی نے جین کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کی مجرمانہ دفعات کے تحت حراست میں لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined