دہلی حکومت نے شراب کی بوتل پر 70 فیصد ’خصوسی کورونا ٹیکس‘ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دہلی حکومت کے ذرائع نے پیر کی رات اس کی اطلاع دی۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز دار الحکومت میں شراب کی بوتل پر پرنٹیڈ زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت پر 70 فیصد ’خصوصی کورونا ٹیکس‘ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ حکم منگل کے روز سے دہلی میں فروخت کی جانے والی شراب پر نافذ ہو جائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے لاک ڈاؤن-3 میں کچھ نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کئی طرح کے کاروبار اور دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جس میں شراب کی دوکانوں کو کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔کل نرمی کا پہلا دن تھا اور بڑی تعداد میں شراب خریدنے والے دوکانوں پر پہنچ گئے جس کی وجہ سے کئی جگہ پر سماجی فاصلہ بنانے کے ضروری ضوابط کی دھجیاں اڑتے دیکھا گیا ۔ بڑی تعداد میں بھیڑ کے بعد کئی علاقوں میں دوکانیں بند بھی کرنی پڑیں۔
Published: undefined
واضح رہے کسی بھی ریاست کے ریونیو کے لئے آبکاری محکمہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور بڑی رقم اس کے ذریعہ سے ہی آتی ہے۔ حکومت کے کورونا ٹیکس لگانے سے دو فائدہ ہوں گے ، ایک تو یہ کہ ریاست کے خزانہ میں پیسہ آئے گا اور اس دور میں اتنا ٹیکس لگنے کے بعد کم ہی لوگ شراب خریدنے آئیں گے جس سے ضروری سماج فاصلہ بنائے رکھنے پر عمل کیا جا سکے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز