دہلی: حکومت دہلی نے جمعرات کے روز کچھ پرائیویٹ ایمبولینس سروس فراہم کرنے والے یا ڈرائیوروں کے ذریعہ کورونا بحران میں حد سے زیادہ فیس وصول کرنے کی اطلاع پر نوٹس لیتے ہوئے پرائیویٹ ایمبولینس کی شرحیں طے کر دی اور حکم کی خلاف ورزی ہونے پر سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔
Published: 07 May 2021, 5:40 AM IST
سنٹرلائزڈ ایکسیڈنٹ اینڈ ٹروما سروس (سی اے ٹی ایس) کی طرف سے جاری آرڈر کے مطابق مریضوں کی ٹرانسپورٹ ایمبولینس (پی ٹی اے) کی فیس 10 کلومیٹر کے لئے 1500 روپے مقرر کی گئی ہے اور اس سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی صورت میں ڈرائیور 100 روپے فی کلومیٹر ہی وصول کر سکتا ہے۔ اسی طرح بیسک لائف سپورٹ ایمبولینس (بی ایل ایس) کی فیس 10 کلومیٹر تک 2000 روپے مقرر کی گئی ہے اور اس کے بعد 100 روپے فی کلو میٹر فیس وصول کی جا سکے گی۔
Published: 07 May 2021, 5:40 AM IST
ایڈوانس لائف سپورٹ ایمبولینس (اے ایل ایس) کے لئے جس میں ڈاکٹر کی فیس بھی شامل ہے، اس کا کرایہ 10 کلومیٹر تک چار ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے اور اس کے بعد فی کلومیٹر 100 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اضافی فیس وصول کرتا ہے تو ڈرائیور کا لائسنس یا گاڑی کا رجسٹریشن منسوخ کردیا جائے گا۔ گاڑی کو بھی ضبط کیا جاسکتا ہے۔
Published: 07 May 2021, 5:40 AM IST
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی ایمبولینس کو ٹول فری نمبر 102 کے ذریعہ بک کیا جاتا ہے اور سی اے ٹی ایس کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے تو اس کے لئے کوئی معاوضہ نہیں لیا جائے گا۔
Published: 07 May 2021, 5:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 May 2021, 5:40 AM IST