قومی خبریں

بارش کے بعد دہلی کو لو سے راحت، راجدھانی سمیت کئی علاقوں میں آج بھی برسیں گے بادل

راجدھانی دہلی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں کے ساتھ دھول بھری آندھی چل سکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / تصویر یو این آئی</p></div>

دہلی میں بارش / تصویر یو این آئی

 
BHOODEV BHATT

نئی دہلی: شدید گرمی سے نبرد آزما شمال مغربی ہندوستان کو اب کچھ راحت مل رہی ہے۔ تاہم یہ ریلیف صرف عارضی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کل رات (5 جون) بارش ہوئی، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کچھ کمی دیکھی گئی۔ دہلی اور آس پاس کے علاقوں کے مختلف علاقوں میں کل ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش اور 30 ​​سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ شمالی ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں بھی درجہ حرارت میں کچھ کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کل ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت یوپی کے فتح پور میں ریکارڈ کیا گیا جو کہ 46.2 ڈگری سیلسیس تھا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں درجہ حرارت 52 کا ہندسہ عبور کر گیا تھا۔ تقریباً 5 ڈگری کی گراوٹ کو راحت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے لیکن محکمہ موسمیات نے آج بھی کئی ریاستوں کے لیے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے آج یعنی 6 جون کو کچھ ریاستوں کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، اتر پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، بہار اور جھارکھنڈ کے مختلف حصوں میں گرمی کی لہر کے حالات کا امکان ہے۔ وہیں دہلی سمیت شمال مغربی ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں آج گرمی کی لہر سے راحت ملے گی۔

Published: undefined

راجدھانی دہلی کے موسم کی بات کریں تو آج بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں کے ساتھ دھول کا طوفان آ سکتا ہے یا گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ درجہ حرارت کی بات کریں تو آج یہاں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، جو کل سے 2 ڈگری کم ہوگا۔

اسکائی میٹ کے مطابق، آج شمالی تامل ناڈو، کرناٹک، کیرالہ، وسطی مہاراشٹر، کونکن اور گوا، انڈمان اور نکوبار جزائر، ساحلی آندھرا پردیش اور آسام کے کچھ حصوں میں کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

لکشدیپ، جنوبی اوڈیشہ، تلنگانہ، تمل ناڈو، مراٹھواڑہ، شمال مشرقی ہندوستان، جموں کشمیر، ہماچل پردیش اور لداخ میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ شمال مشرقی بہار، جنوبی چھتیس گڑھ، جنوبی مدھیہ پردیش اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، ہریانہ، شمال مغربی اتر پردیش اور شمالی راجستھان کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی، دھول بھری آندھی اور چھٹپٹ بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined