ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملے روزانہ بڑھ رہے ہیں، لیکن راجدھانی دہلی کے حالات گزشتہ کچھ دنوں سے بہتری کی طرف گامزن نظر آ رہے ہیں۔ دہلی کو کورونا سے راحت ملتی ہوئی نظر آ رہی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 12527 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ گویا کہ گزشتہ چار دنوں میں ہی نئے کورونا کیسز نصف سے زیادہ کم ہو گئے ہیں۔ 13 جنوری کو 28 ہزار 867 نئے معاملے درج کیے گئے تھے، پھر 14 جنوری کو 24282 نئے معاملے اور 15 جنوری کو 20718 نئے کیسز درج کیے گئے۔ لگاتار کیسز میں ہو رہی کمی سے دہلی کے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 لوگوں کی موت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ اس دوران پازیٹویٹی شرح 27.99 فیصد درج کی گئی اور سرگرم معاملوں کی تعداد گھٹ کر 83 ہزار 982 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں 18 ہزار 340 کورونا کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ یکم جنوری کو دہلی میں 2796 نئے کیس سامنے آئے تھے، پھر 2 جنوری کو 3194، 3 جنوری کو 4099، 4 جنوری کو 5481، 5 جنوری کو 10665، 6 جنوری کو 15097، 7 جنوری کو 17335، 8 جنوری کو 20181، 9 جنوری کو 22751، 10 جنوری کو 19166، اور 11 جنوری کو 21259 نئے معاملے درج کیے گئے تھے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہندوستان میں 2 لاکھ 58 ہزار 89 نئے کووڈ معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کورونا کے 385 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے مہلوکین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 86 ہزار 451 ہو گئی ہے۔ پورے ہندوستان میں اس وقت کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 16 لاکھ 50 ہزار 436 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined