نئی دہلی: کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر قومی راجدھانی دہلی میں واقع آزاد پور منڈی میں ’فُل ہیومن بادی سینیٹائزنگ مشین‘ (انسانی جسم کو جراثیم اور وائرس سے پاک کرنے والی مشین) نصب کی گئی ہے۔ دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے جمعہ کے روز مشین کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
گوپال رائے نے بتایا کہ سبزیوں کو اشیائے ضروریہ میں شامل کرنے کی وجہ سے منڈی کھلی ہوئی ہے۔ یہاں آنے والے تاجروں اور مزدوروں کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا خطرہ تھا۔ لہذا، دہلی آئی آئی ٹی کے ذریعہ تیار کردہ 'فل باڈی سینیٹائزنگ مشین‘ آزاد پور منڈی کے گیٹ نمبر ایک اور پانچ میں نصب کی گئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اب مارکیٹ میں آنے والے ہر شخص کو اس مشین سے گزرنا ہوگا۔ اندر داخل ہونے والے شخص پر سوڈیم ہائپو کلورائڈ کا چھڑکاؤ ہوگا، جس کے بعد وہ مکمل طور پر سینیٹائز (جراثیم اور وائرس سے پاک) ہوجاتا ہے۔ اگلے کچھ دنوں میں یہ مشین دہلی کی دیگر منڈیوں میں بھی نصب کر دی جائے گی۔ گوپال رائے کے دورے کے وقت آزاد پور منڈی کمیٹی کے چیئرمین عادل احمد خان سمیت دیگر افسران بھی موجود رہے۔
Published: undefined
گوپال رائے نے بتایا کہ مشین میں داخل ہونے سے پہلے ہر شخص کے جسمانی درجہ حرارت کی جانچ کی جاتی ہے۔ جن کا درجہ حرارت نارمل ہے وہ اس مشین کے ذریعے گزر جائیں گے۔ کسی شخص کے مشین سے گزرنے اور سینیٹائز ہونے کے عمل میں 12 سے 15 سیکنڈ لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہی منڈیوں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ہزاروں مزدور یہاں کام کرتے ہیں۔ ان کی حفاظت کے لئے ماسک تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مزدوروں کو سینیٹائزر بھی مہیا کرایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined