قومی خبریں

دہلی: چوہان بانگر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 500 مریضوں استفادہ کیا

اے اینڈ ایس فارمیسی، شارپ سائٹ اور مسکان ہسپتال کے اشتراک سے کانگریس کے قدآور لیڈر چودھری متین احمد کے دفتر پر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 500 لوگوں نے استفادہ کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر محمد تسلیم</p></div>

تصویر محمد تسلیم

 

نئی دہلی: صحت کے تئیں عوام کو بیدار کرنے والی اور یونانی ادویات کے فروغ میں پیش پیش رہنے والی اے اینڈ ایس فارمیسی، شارپ سائٹ اور مسکان ہسپتال کے اشتراک سے سابق رکن اسمبلی اور کانگریس کے قدآور لیڈر چودھری متین احمد کے دفتر پر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 500 لوگوں نے استفادہ کیا۔

Published: undefined

کیمپ میں مہمان خصوصی کے طور پر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد اور کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے چودھری زبیر احمد نے کہا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو طبی سہولت فراہم کرنے اور ان کو صحت کے تئیں بیدار کرنے کے لئے آج یہ طبی کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ میں مبارکباد دیتا ہوں ایسے ڈاکٹر و حکیموں کو جو اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت لوگوں کا مفت چیک اپ کرتے ہیں اور ان کو ادویات بھی دیتے ہیں۔ کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد نے کہا کہ ہم نے صحت کے شعبوں میں کام کر رہی تنظیموں اور ڈاکٹروں سے رابطہ کر کے میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اب تک کئی کیمپ ہم نے منعقد کروا چکے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’ہم چوہان بانگر وارڈ سمیت سیلم پور اسمبلی حلقہ کے نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دلانے اور ان کو صحت مند بنانے کی سمت میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔‘‘ طبی کیمپ کے روح رواں ماسٹر ارشد چودھری اور حکیم عطا الرحمن اجملی نے کہا کہ کیمپ کا بنیادی مقصد لوگوں کو یونانی ادویات اور صحت کے تئیں بیدار کرنا ہے چونکہ آج ہر شخص اتنا مصروف ہو گیا ہے کہ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پاتا۔ ایسے لوگوں کے لئے اس طرح کے طبی کیمپ بہت مفید ہوتے ہیں۔ تاہم جو لوگ معاشی طور پر کمزور ہوتے ہیں ان لوگوں کو بھی طبی کیمپوں سے کافی فیض پہنچتا ہے۔

Published: undefined

کیمپ کی کامیابی پر سید ناصر جاوید نے کہا کہ ضلع صدر چودھری زبیر احمد اور کونسلر شگفتہ چودھری کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے عوام کی ہر اعتبار سے خدمت کی جائے اسی کڑی کا ایک حصہ مفت طبی کیمپ ہے۔ اس قبل بھی ہڈیوں اور دیگر بیماریوں کی جانچ کا کیمپ منعقد کئے جا چکے ہیں اور آگے بھی ہوتے رہیں گے۔ اہم شرکا میں ڈاکٹر حنا، ڈاکٹر فیروز ملک، چودھری محمد ارشد، ایڈوکیٹ شاہ جبیں قاضی صاحبہ موجود رہیں۔

Published: undefined

مفت کیمپ میں آنکھوں، دانتوں، بی پی، ذیا بیطس کی جانچ ماہر ڈاکٹروں و حکیموں کے ذریعہ کی گئی۔ جن معروف حکیم و ڈاکٹرس نے اپنی اعزازی خدمات پیش کی ان میں ڈاکٹر حنا اختر، ڈاکٹر محمد نسیم، ڈاکٹر محمد حنیف، ڈاکٹر محمد فیروز ملک، ڈاکٹر محمد مزمل، ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹر محمد گلفام ادریسی، ماہر ای سی جی ڈاکٹر انوراگ شرما، ڈاکٹر موہن سنگھ، کنھیا سنگھ کا نام قابل ذکر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined