دہلی پردیش کانگریس نے اناج منڈی میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ پر گہرا اظہار افسوس کرتے ہوئے اس حادثے کے لئے دہلی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
دہلی کانگریس کے ریاستی صدر سبھاش چوپڑا، سابق وزیر ہارون یوسف اور سابق رکن پارلیمنٹ جے پرکاش اگروال نے اسپتال جا کر زخمیوں کی خیرو عافیت کی اور ان اہل خانہ کی ڈھارس بندھائی ۔
چوپڑا نے اس آتشزدگی کے واقعہ کے لئے دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ علاقے میں بے ترتیب گلیوں میں پھیلے تاروں کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی طرف سے مہلوکین اور زخمیوں کے اہل خانہ کو امدادی رقم دیے جانے کے اعلان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی موت کی تلافی پیسوں سے نہیں کی جا سکتی ۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
نئی دہلی: دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں لگی شدید آگ سے متاثر ہوئے لوگ پریشان ہوکر اپنوں کی تلاش میں اسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بہت دقت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جےپی) میں موجود قاسم نام کے ایک شخص نے بتایا کہ اس کے سسر اس جیکٹ فیکٹری میں کام کرتے تھے جس میں آگ لگی ہے اور ابھی تک ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ثناء اللہ نام کے ایک دیگر شخص نے بتایا کہ اس کی پھوپھی کا بیٹا اس فیکٹری میں کام کرتا تھا اور ابھی اس کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
الیاس نام کے ایک شخص نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ایک شخص مشرف کی حادثے میں موت ہوگئی ہے ۔وہ اترپردیش کے بجنور ضلع کا رہنے والا تھا۔ اسپتال میں مشرف کی لاش دیکھنے تو دی گئی لیکن اسے لے جانے کی اجازت پوسٹ مارٹم کے بعد ہی دی جائے گی۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ہرش وردھن نے قومی دارالحکومت میں اتوار کو رانی جھانسی روڑ کے نزدیک اناج منڈی علاقے کے شدید آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’’مجھے پتہ چلا کہ میرے پارلیمانی حلقہ چاندنی چوک کی اناج منڈی میں آگ لگنے سے کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اس واقعہ سے میں انتہائی دلبرداشتہ ہوں ۔ ایشور مرحومین کی روحوں کو ابدی سکون بخشے، سوگوار کنبے کو قوت برداشت دے اور میں زخمیوں کے جلد صحت یات ہونے کی دعا کرتا ہوں۔
ہرش وردھن اتر پردیش کے جھانسی میں مهارانی لکشمی میڈیکل کالج کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے تھے ۔ حادثے کی اطلاع موصول ہونے کے فورا بعد وہ جھانسی دہلی واپس لوٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا’’اناج منڈی آتشزدگی کے بارے میں مقامی انتظامیہ سے مسلسل معلومات حاصل کر رہا ہوں‘‘۔زخمیوں کے بہتر علاج کے لئے تمام اسپتال کے حکام کو ضروری ہدایا ت دے دی گئی ہیں ۔ بی جے پی کارکن ہر ممکن حد تک انتظامیہ کی ا مداد کر رہے ہیں ۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے دہلی کے اناج منڈی علاقے میں ہوئے شدید حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے گھروالوں کے تئیں تعزیت ظاہر کی ہے۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
پرینکا گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’دہلی کی اناج منڈی میں آگ لگنے کی خبر کافی پریشان کرنے والی ہے۔ہلاک شدگان کے کنبے اور رشتہ داروں کے ساتھ میری تعزیت ہے۔زخمیوں کے جلدصحت مند ہونےکی دعا کرتی ہوں۔امید ہے کہ راحت اور بچاؤ کام جلد از جلد اور مناسب انداز میں کیا جائے گا۔
اس شدید حادثے میں اب تک 43 افراد کی موت ہو چکی ہے اور جھلسے لوگوں کو رام منوہر لوہیا ،ہندر راو اسپتال ،صفدرجنگ ،لیڈی ہارڈنگ اور لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں آتشزدگی جائے وقوعہ اور لوک نائک جے پرکاش اسپتال ( ایل این جے پی ) کا دورہ کیا اور زخمیوں کی خیر و عافیت دریافت کی ۔
کیجریوال نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد ایل این جے پی جاکر زخمیوں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے یہاں ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کر کے زخمیوں کی خیرو عافیت دریافت کی ۔ اس دوران دہلی حکومت نے مہلوکین کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
جائے حادثہ پر کیجریوال نے کہا، ’’ہم نے 40 سے زیادہ قیمتوں جانوں کو کھو دیا ہے۔ میں نے اس معاملہ کی میجسٹریل جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ قصوروارو کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اناج منڈی میں ایک چار منزلہ عمارت میں شدید آگ لگنے سے 43 افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا ’’بہت ہی دلبرادشتہ خبر، راحت و بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں ۔فائر بریگیڈکا عملہ پوری کوشش کر رہا ہے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’ ’میں جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہوں ‘‘۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
س کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر منوج تيواري اور شہری ترقی کے مرکزی وزیر ہردیپ پوری بھی جائے وقوعہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے افسر کے مطابق واقعہ کی اطلاع صبح پانچ بجکر 20 منٹ کے قریب موصول ہوئی اور اس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا ۔ حادثے میں اب تک 43 افراد کی موت ہو چکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں مزیداضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں اتوار کو شدید آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کیا ۔
كووند نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’دہلی کی اناج منڈی میں آگ لگنے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ میری تعزیت اور دعائیں سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں ۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ مقامی افسرلوگوں کو بچانے اور ان کی امداد کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں‘‘۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں لگی آگ بہت خوفناک ہے ۔ حادثے میں اپنے خانہ افراد کو کھونے والے لوگوں کے ساتھ میری تعزیت۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ افسر جائے وقوعہ پر ہر ممکن امداد فراہم کر رہے ہیں‘‘۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’دہلی کی اناج منڈی میں شدید آگ لگنے سے کئی لوگوں کی موت اور کئی دوسرے کے زخمی ہونے کی خبر سے دلبرداشتہ ہوں۔ سوگوار کنبوں کے تیئں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ‘‘۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Dec 2019, 12:11 PM IST