دہلی کے ٹیکری بارڈر علاقہ میں ایک اسکریپ گودام بدھ کی صبح بری طرح آگ کی لپٹوں میں نظر آیا۔ اس واقعہ میں حالانکہ اب تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے، لیکن مالی نقصان بہت زیادہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آگ صبح تقریباً 2.50 بجے لگی۔ ابھی تک اس آگ پر پوری طرح سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔
Published: undefined
ڈی ایف ایس کے مطابق آگ بجھانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس نے پورے گودام کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ اس آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دور سے ہی آگ کی لپٹیں دکھائی دے رہی ہیں۔ پورا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا ہے۔ گودام میں آگ لگنے کے بعد پورے علاقے میں ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے آگ لگنے کی اطلاع فوراً فائر بریگیڈ محکمہ کو دی۔ خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہو گیا۔
Published: undefined
آگ لگنے کے اسباب کا اب تک کوئی پتہ نہیں لگ پایا ہے۔ ڈی ایف اے کا کہنا ہے کہ ممکن ہے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہو جو پھیلتے پھیلتے پورے گودام میں پھیل گئی۔ حالانکہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز