کسان تحریک پر سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی چار رکنی کمیٹی سے بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی صدر اور کل ہند کسان تال میل کمیٹی کے صدر بھوپندر سنگھ مان نے خود کو علاحدہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ بھوپندر سنگھ مان کے نام پر شروع سے ہی تنازعہ ہو رہا تھا۔ تحریک چلا رہے کسانوں کا کہنا تھا کہ بھوپندر سنگھ مان پہلے ہی تینوں زرعی قوانین کی حمایت کر چکے ہیں، ایسے حالات میں ان کا اس معاملہ میں رپورٹ پیش کرنا غیر جانبدار نہیں ہوگا۔ کسانوں نے کمیٹی دیگر تین ارکان کی بھی یہ کہہ کر مخالفت کی ہے کہ وہ بھی زرعی قوانین کے حق میں اپنی رائے دے چکے ہیں۔
Published: 14 Jan 2021, 2:43 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Jan 2021, 2:43 PM IST
تصویر: پریس ریلیز