قومی خبریں

دہلی: روہنی میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب دھماکہ، متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹے

دہلی پولیس نے فارینسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم کو بلایا ہے جو اس بات کی جانچ کرے گی کہ آیا یہ دھماکہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا یا یہ حادثاتی طور پر ہوا

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے روہنی میں اتوار کو زبردست دھماکہ ہوا، جس کے بعد پورے علاقے میں سفید دھواں آسمان میں پھیل گیا۔ پرشانت وہار علاقے میں ہونے والے اس دھماکے کی شدت کی وجہ سے وہاں کے مقامی لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گئی۔ دھماکے میں استعمال شدہ مادے کی وجہ سے پورے علاقے میں بدبو پھیل گئی اور لوگوں کو سانس لینے میں مشکل پیش آنے لگی۔ غنیمت کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ دھماکہ دراصل سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اسکول کی دیوار کے قریب ہوا۔

Published: undefined

اس دھماکہ کے بارے میں روہنی کے ڈی سی پی امیت گوئل نے بتایا کہ اس کی اصل وجہ کا پتہ لگانے کے لئے ماہرین کو بلایا گیا ہے۔ فی الحال یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ دھماکہ کس طرح کا تھا، دھماکہ میں کن چیزوں کا استعمال کیا گیا تھا، اس کے پیچھے کن لوگوں کا ہاتھ ہے اور دھماکہ کی وجوہات کیا ہیں۔ ماہرین کے جانچ کے بعد ہی کسی حتمی فیصلہ تک پہنچنا ممکن ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

دہلی پولیس نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے فارینسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم کو بھی جائے وقوع پر بلایا ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم یہ جانچ کرے گی کہ آیا یہ دھماکہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا یا یہ حادثاتی طور پر ہوا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ اس سے دھماکے کی اصل وجہ جاننے میں کوئی اہم سراغ مل سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined