دہلی آبکاری گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں اروند کیجریوال کی عرضی پر آج سماعت ہوئی جس میں کیجریوال کی طرف سے پیش وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے عدالت کے سامنے کئی دلیلیں پیش کیں۔ اس دوران جسٹس سنجیو کھنہ نے سنگھوی سے سوال کیا کہ دہلی میں انتخاب کب ہے؟ جواب میں سنگھوی نے کہا کہ دہلی میں 25 کو ووٹنگ ہے اور اس کے لیے 23 مئی کو انتخابی تشہیر ختم ہو جائے گی۔ جسٹس کھنہ نے دوسرا سوال کیا کہ انتخاب کی تاریخ کا اعلان کب ہوا تھا؟ اس کے جواب میں سنگھوی نے بتایا کہ لوک سبھا انتخاب کا اعلان 16 مارچ کو ہوا تھا اور کیجریوال کی گرفتاری 21 مارچ کو ہوئی تھی۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے ای ڈی کی طرف سے پیش وکیل کے سامنے کیجریوال کی گرفتاری کی ٹائمنگ پر ایک بار پھر سوال اٹھایا اور ساتھ ہی پوچھا کہ اگر عآپ آبکاری پالیسی معاملے میں کلیدی ملزم ہے تو جب تک پارٹی کے خلاف عدالتی کارروائی شروع نہیں ہو جاتی، کیا اروند کیجریوال کے خلاف کارروائی آگے بڑھا سکتے ہیں؟ علاوہ ازیں عدالت نے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی عرضی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہا کہ اگر سماعت میں زیادہ وقت لگے گا تو ہم کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے پر غور کر سکتے ہیں، کیونکہ دہلی میں لوک سبھا انتخاب قریب ہے۔ کچھ اہم مباحث اور دلائل پیش کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں کیجریوال کی عرضی پر آج کی سماعت مکمل ہو گئی۔ عدالت نے اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے منگل یعنی 7 مئی کی صبح 10.30 بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل 30 اپریل کو ہوئی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے کیجریوال کی گرفتار کی ٹائمنگ پر سوال اٹھایا تھا۔ جسٹس سنجیو کھنہ نے پوچھا تھا کہ عام انتخاب سے عین قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ اس سے قبل دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے 23 اپریل کو کیجریال کی عدالتی حراست میں 7 مئی تک توسیع کر دی تھی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ یکم اپریل سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ای ڈی کی گرفتاری سے بچنے کے لیے کیجریوال نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے ان کی عرضی خارج کر دی تھی۔ اس کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined