بی آر ایس لیڈر کے. کویتا کے لیے مشکلیں بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں جیل میں بند کویتا سے اب سی بی آئی پوچھ تاچھ کرے گی۔ جمعہ کے روز سی بی آئی نے ان سے پوچھ تاچھ کرنے اور ان کا بیان درج کرنے کی اجازت کے لیے دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی۔ عدالت نے اس عرضی پر سماعت کی اور دونوں فریقین کو سننے کے بعد اب سی بی آئی کو کویتا سے پوچھ تاچھ کرنے اور ان کا بیان درج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کے. کویتا فی الحال دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق ای ڈی کے معاملے میں عدالتی حراست میں ہیں۔ اسی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا بھی جیل میں قید ہیں۔ تینوں ہی لیڈران تہاڑ جیل کے الگ الگ کمروں میں ہیں اور اپنی ضمانت کے لیے قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ جہاں تک کویتا سے سی بی آئی پوچھ تاچھ کا معاملہ ہے، تو عدالت نے ایجنسی سے کہا ہے کہ پوچھ تاچھ سے ایک دن قبل جیل انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی کو کویتا سے پوچھ تاچھ کی اجازت ایسے وقت میں ملی ہے جب ایک دن قبل ہی ان کی ضمانت عرضی پر سماعت ہوئی تھی۔ جمعرات کو راؤز ایونیو کورٹ نے کویتا کی عبوری ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا جو 8 اپریل کو سامنے آئے گا۔ علاوہ ازیں کے. کویتا کی مستقل ضمانت کی عرضی پر سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined