نئی دہلی: کانگریس نے معمر افراد کو دی جانے والی پینشن میں اضافہ، تعلیم یافتہ کو بے روزگاری بھتہ اور پانی بچاؤ، پیسہ کماؤ اور بجلی بچاؤ، پیسہ کماؤ جیسے دلکش وعدوں کے ساتھ اتوار کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور ’ایسی ہوگی میری دلی‘ جاری کیا۔ دہلی کانگریس ریاست کے صدر سبھاش چوپڑہ اور پارٹی کے سینیئر رہنما آنند شرما اور اجے ماکن نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شدید تنقید کی۔
Published: undefined
انتخابی منشور میں کانگریس نے سینیئر شہریوں کو پانچ ہزار روپیے فی ماہ پینشن دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے لیے گریجویٹ بے روزگاروں کو سات ہزار روپے اور پوسٹ گریجویٹ بے روزگاروں کو سات ہزار روپیے فی ماہ بھتہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ نوجوانوں کو 100 دن کا فروغ ہنر پروگرام بھی دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اسکل ٹریننگ کروانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
Published: undefined
پارٹی نے کہا کہ دہلی کے شہریوں کے ہر خاندان کو 20000 لیٹر مفت پانی دیا جائے گا اور بچت کرنے پر 30 پیسے فی لیٹر کا کیش بیک ملے گا۔ اسی طرح بجلی کی بچت کرنے کا بھی صارفین کو تین روپیے فی یونٹ کا کیش بیک ملے گا۔ کانگریس نے تین پہیہ اور ای۔رکشہ ڈرائیوروں کے تمام باقی قرض معاف کرنے اور تمام شہریوں کو مفت صحت خدمات اور مفت دوائیں مہیا کروانے کا وعدہ کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے چار صفحات کے منشور میں 55 وعدے کئے ہیں جو بچوں، طالب علموں، خواتین، معمر شہریوں، کسانوں، معذوروں، نوجوانوں اور ترقی سے متعلق ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ دہلی میں نیا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے گا اور شہر میں ہریالی کو فروغ دی جائے گی۔
پارٹی کے رہنماؤں نے بی جے پی پر سماج کو بانٹنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ عوام بٹن دبا کر جواب دیں گے۔اے اے پی پر آخری انتخابی وعدے پورے نہ کرنے کا الزام عائد کرتےہوئے کانگریسی لیڈروں نے کہا کہ ترقی کے نام پر ’ڈراما‘ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے وعدے نبھائے تھے اور وعدے نبھائیں گے۔
Published: undefined
قبل ازیں بی جے پی نے جمعہ کو دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنا منشور جاری کیا تھا اور غریبوں کے لیے دو روپے فی کلو کے اعتبار سے اچھا آٹا اور ہر گھر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ بی جے پی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ’جل، جیون مشن‘ کی طرز پر پارٹی ہر خاندان کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کروائے گی۔ منشور میں بی جے پی نے مرکزی حکومت کی اہم منصوبوں آیوشمان بھارت اور ’کسان سمان ندھی‘ کو بھی نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined