نئی دہلی: دہلی کی بدرپور اسمبلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ممبر اسمبلی اور اس بار انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امیدوار نارائن دت شرما پر جمعرات کی رات تین نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی شرما پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پولیس سے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ شرما پر تین لوگوں نے لاٹھی سے حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
شرما سال 2015 کے اسمبلی انتخابات میں عآپ کے ٹکٹ پر بدرپور سے منتخب ہوئے تھے۔ پارٹی نے اس بار انہیں ٹکٹ نہیں دیا۔ عآپ نے اس بار کانگریس سے آئے رام سنگھ نیتا جی کو امیدوار بنایا ہے۔ ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہو کر نارائن دت شرما بی ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
مایاوتی نے بھی نارائن دت شرما پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، "بدرپور سے بی ایس پی امیدوار نارائن دت دت شرما پر کل رات میں کیا گیا جان لیوا حملہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔" انہوں نے کہا الیکشن کمیشن اور پولیس انتظامیہ کو اس کا فوری طور پر سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اور قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بدرپور علاقے کے بی ایس پی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے اپنے یہاں پارٹی کے امیدوار کو جتانے کے لئے اپنی پوری طاقت لگا دیں۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق نارائن دت شرما پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے حامیوں کے ساتھ بدرپور میں میٹنگ کرکے گھر واپس آ رہے تھے۔ رات تقریباً ایک بجے ہوئے اس حملے میں تین نامعلوم افراد نے شرما کی گاڑی کو روک کر ان کی پٹائی کر دی۔ نارائن دت شرما پر حملہ کرنے والے ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز