نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کی ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) نے مغربی بنگال کے احتجاج کر رہے ڈاکٹروں کی حمایت میں اعلان کی گئی اپنی ایک روزہ ہڑتال کو ہفتہ کے روز واپس لے لیا۔ فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے آر ڈی اے نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اپنے صوبہ میں مظاہرین ڈاکٹروں کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔
Published: undefined
آر ڈی اے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا، ’’آر ڈی اے ایمس مغربی بنگال حکومت کو ہڑتالی ڈاکٹروں کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کرتا ہے، جس میں ناکام رہنے پر ہم ایمس، نئی دہلی میں غیر معینہ ہڑتال کرنے کو مجبور ہو جائیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ضرورت کی اس گھڑی میں ملک کے ہمارے ساتھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔‘‘
Published: undefined
ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈاکٹروں نے حالانکہ کہا کہ وہ احتجاج کی علامت کے طور پر لال اسٹین والی بینڈیج اور ہیلمٹ پہننا جاری رکھیں گے۔ ممتا بنرجی کی طرف سے مظاہرین ڈاکٹروں کو اپنی ہڑتال واپس لینے اور کام پر لوٹنے یا ہاسٹلوں کو خالی کرنے کے لئے چار گھنٹے کا وقت دینے کے ایک دن بعد یہ الٹی میٹم سامنے آیا ہے۔
Published: undefined
صفدر جنگ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی اپنی ہڑتال واپس لے لی ہے۔ حالانکہ فیڈریشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (ایف او آر ڈی اے) سمیت تمام اسپتال تنظیمیں مغربی بنگال کے مظاہرین ڈاکٹروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے ہفتہ کے روز ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز