مرکز کی مودی حکومت کی ناک کے نیچے دہلی کے ایمس اسپتال میں ہوئے سائبر اٹیک کو لے کر جو ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ یہ سائبر اٹیک چین سے کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں صحت و خاندانی فلاح وزارت نے بدھ کو بتایا کہ اسپتال کے 100 سرور میں 40 فزیکل اور 60 ورچوئل طریقے سے ہیک کیے گئے۔ حکومت کے مطابق ان میں سے پانچ سرور کا پورا ڈاٹا ہیکرس سے ریکور کر لیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس معاملے میں 25 نومبر کو دہلی پولیس کی انٹلیجنس فیوزن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز یونٹ نے جبراً وصولی اور سائبر ٹیررزم کا کیس درج کیا تھا۔ اس سائبر حملے کی این آئی اے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت اور دہلی سائبر کرائم سیل، انڈین سائبر کرائم کوآرڈنیشن، خفیہ بیورو، سی بی آئی کے ذریعہ بھی جانچ ہو رہی ہے۔
Published: undefined
دہلی ایمس نے پہلی بار 23 نومبر کو اپنے سرور میں خرابی کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ سرور کی دیکھ بھال کے لیے تعینات دو تجزیہ کاروں کو معطل کر دیا گیا۔ ایمس کے افسران نے بیان میں کہا کہ ای-اسپتال ڈاٹا بحال کر دیا گیا ہے۔ سروس بحالی سے پہلے نیٹورک کو کلین کیا جا رہا ہے۔ ڈاٹا کی مقدار اور سرور/کمپیوٹر کی بڑی تعداد کے سبب عمل میں وقت لگ رہا ہے۔ سائبر سیکورٹی کے لیے پختہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ایمس دہلی کے کمپیوٹر سسٹم پر ہوئے حملے کی جانچ شروع کی تھی۔ آفیشیل ذرائع کے مطابق مالویئر حملے کے ذرائع کی شناخت کرنے کے لیے ایمس دہلی کے سرور کی جانچ کے لیے سنٹرل فارنسک لیب (سی ایف ایس ایل) کی ایک ٹیم کو بھی سروس میں لگایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز