نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے سمن کی عدم تعمیل کی شکایت پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 17 فروری کو طلب کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس معاملے کی بدھ کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں سماعت ہوئی اور عدالت نے اروند کیجریوال کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ای ڈی نے کیجریوال کو اکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا اور وہ گزشتہ جمعہ کو پانچویں سمن پر بھی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ سمن کی تعمیل نہ کرنے پر ان کے خلاف 3 فروری کو نیا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عام آدمی پارٹی نے کہا کہ وہ عدالتی حکم کا مطالعہ کر رہی ہے اور اس کے مطابق ضروری قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال کے خلاف ای ڈی کے نوٹس غیر قانونی ہیں اور وہ عدالت میں اپنا موقف پیش کرے گی۔
Published: undefined
الزام ہے کہ دہلی حکومت کی 2021-22 کی ایکسائز پالیسی میں شراب کے تاجروں کو لائسنس دینے میں بدعنوانی کی گئی اور ان تاجروں کو فائدہ دیا گیا، جنہوں نے مبینہ طور پر اس کے لیے رشوت دی تھی۔ تاہم عام آدمی پارٹی نے بارہا ان الزامات کی تردید کی ہے۔
ای ڈی کو سمن بھیجنے سے پہلے سی بی آئی نے 16 اپریل 2023 کو کیجریوال سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ اس دوران ان سے 56 سوال پوچھے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined