دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کے روز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم محسن احمد کو دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس میں مبینہ طور پر شامل ہونے کے الزام میں 16 اگست تک قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں بھیج دیا۔
Published: undefined
محسن احمد کو سنیچر کے روز نئی دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں واقع اپنی رہائش گاہ سے آئی ایس آئی ایس کی آن لائن اور زمینی سرگرمیوں سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ محسن احمد پر ہندوستان اور بیرون ملک دہشت گرد تنظیم کے ہمدردوں سے رقم جمع کرنے اور اس رقم کو کرپٹو کرنسی کے ذریعہ ملک شام اور دیگر مقامات پر منتقل کرنے کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری کئی ریاستوں میں این آئی اے کی وسیع تحقیقات کے بعد ہوئی ہے۔
Published: undefined
این آئی اے نے آئی ایس آئی ایس سے متعلق سرگرمیوں کے سلسلے میں مدھیہ پردیش کے بھوپال اور رائسین اور گجرات کے بھروچ، سورت، نوساری اور احمد آباد میں تلاشی اور چھاپے ماری کی تھی۔ اس کے علاوہ بہار کے ضلع ارریہ ، کرناٹک کے بھٹکل اور ٹمکور شہر ، مہاراشٹر کے کولہاپور اور ناندیڑ اور اتر پردیش کے دیوبند میں چھاپے اور تلاشیاں لی گئی تھیں۔
Published: undefined
NIA نے 25 جون 2022 کو تعزیرات ہند کی دفعہ 153A، و 153B اور غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد ایکٹ کی دفعہ 18، 18B، 38، 39 اور 40 کے تحت آئی ایس آئی ایس کی فنڈنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز