قومی خبریں

دہلی: کورونا سے ہلاک اور دیگر لاوارث لاشوں کی استھیاں گنگا میں بہانے کی تیاری

نریندر نے کہا کہ سمیتی 18 برسوں میں قریب 136789استھی کلشوں کو بہانے کے لئے ہریدوار میں واقع کنکھل کے ستی گھات پر گنگا کے آنچل میں 100 کلو دودھ کی دھارا اور ویدک رسم ورواج سے کر چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس سے مرنے والے وہ افراد جن کی آخری رسومات ادا کرنے سے ان کے اپنے بھی پیچھے ہٹ گئے اور لاوارث لاشوں کی استھیاں ملک کے مختلف شمشان گھاٹوں سے جمع کرکے دیووستھان سیوا سمیتی پورے رسم و رواج کے ساتھ تین اکتوبر کو ہریدوار کے کنکھل میں گنگا ندی میں بہائے گی۔

Published: undefined

سمیتی کے صدر انل نریندر اور کنوینر وجے شرما نے جعمرات کو بتایا کہ کئی موقوں پر تو کورونا ہلاک شدگان کی آخری رسومات اپنوں نے ہی ادا کرنے سے منع کردیا، لیکن پچھلے 18 برس سے ملک و غیر ملک کے شمشان گھاٹوں پر رکھی گئی لاوارث لاشوں کی استھیوں کو جمع کرکے گنگا میں بہانے والی دیووستھان سمیتی نے اپنا فرض نبھانے کی مہم میں کورونا ہلاک شدگان کی شمشان گھاٹوں پر رکھی گئی استھیوں کو بھی جمع کیا ہے۔

Published: undefined

نریندر نے کہا کہ سمیتی 18 برسوں میں قریب ایک لاکھ 36 ہزار 789 استھی کلشوں کو بہانے کے لئے زبردست شوبھا یاترا نکال کر ہریدوار میں واقع کنکھل کے ستی گھات پر گنگا کے آنچل میں 100 کلو دودھ کی دھارا اور ویدک رسم ورواج سے کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیتی کی انتھک کوششوں سے ہی سال 2011 میں پاکستان کے کراچی شہر میں رکھی گئی ہندو سکھوں کی استھی کلش اور سال 2016 میں 160 استھی کلشوں کو بھی ہندوستان لاکر گنگا میں بہایا گیا۔

Published: undefined

سمیتی کے صدر نے کہا کہ اس بار پورا ملک ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کورونا انفیکشن کی بھیانک شکل سے گزر رہا ہے، ایسے میں کورونا سے متاثر شخص کی آخری رسومات اس کے اپنے رشتہ دار بھی ادا نہیں کر رہے ہیں، لیکن یہ سبھی سناتن ثقافت کے وہ لوگ ہیں، جنہیں خدا نے پیدا کیا ہے۔ ایسے میں ان سبھی کورونا متاثرین ہلاک شدگان کے گھر والے بن کر سمیتی دہلی کے لوگ دہلی، این سی آر کے سبھی شمشان گھاٹوں سے استھی کلشوں کو جمع کر رہے ہیں جس سے گنگا میں انہیں بہایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھی سمیتی کے جنرل سکریٹری اوت یاترا کنوینر شرما اپنی ٹیم کے ساتھ استھیوں کو جمع کرنے میں پچھلے کافی دنوں سے لگے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

شرما نے کہا کہ اس بار کورونا انفیکشن سے ہلاک شدہ، بے سہارا اور غریب لوگوں کے استھی کلشوں کو جمع کرکے مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش دو اکتوبر کے موقع پر آئی ٹی او سے خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد یاترا ہریدوار کے لئے روانہ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں جمع استھی کلشوں کو احترام کے ساتھ ایک رتھ میں رکھ کر ہریدوار لے جایا جائے گا۔ کورونا کے سبھی ضابطوں اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس بار بینڈ باجے اور جھانکیاں نہیں جائیں گی۔ ساتھ ہی ایک استھی کلش کا رتھ اور صرف 50 لوگوں کا قافلہ سماجی دوری، ماسک پہن کر اور سینیٹائزر وغیرہ سبھی اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ان سبھی ہلاک شدگان کو 100 کلو دودھ کی دھارا کے ساتھ تین اکتوبر ہفتے کو کنکھل کے ستی گھاٹ ہریدوار میں ویسرجت کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined