قومی خبریں

دہلی کانگریس لوک سبھا الیکشن 2024 کے لیے 3 فروری کو بجائے گی بگل

دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ جمنا پار سے 3 فروری کو جو آواز بلند ہوگی وہ پورے ملک میں موجودہ حکومت کو ہلانے کا کام کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر@پریس ریلیز</p></div>

تصویر@پریس ریلیز

 

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کی قیادت میں دہلی کانگریس کی ’عظیم ریلی‘ کا انعقاد 3 فروری 2024 کو رام لیلا میدان گیتا کالونی میں کیا جانا ہے جس کے پیش نظر آج کانگریس پارٹی کی ایک اہم میٹنگ موجپور میں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کے طور پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی نے شرکت کی۔ صدارت بابرپور ضلع کانگریس صدر چودھری زبیر احمد و آدیش بھاردواج نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ میٹنگ میں شمال مشرقی دہلی لوک سبھا کے سبھی کانگریس عہدیداران و کارکنان پرجوش نظر آرہے تھے اور اروندر سنگھ لولی کو سننے کے لیے بیتاب تھے۔

Published: undefined

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب جب کانگریس پارٹی نے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے رفتار پکڑی ہے اور اپنا کھویا ہوا وقار واپس لینے کی لڑائی لڑی ہے تو شمال مشرقی دہلی کے عوام نے بھرپور ساتھ دیا ہے۔ آج کی میٹنگ میں جس تعداد میں کانگریس کارکنان و لیڈران کے علاوہ عام لوگ دکھائی دے رہے ہیں وہ اس بات کی دلیل ہے کہ لوگ بدلاﺅ کا پورا من بنا چکے ہیں۔

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں جب کانگریس نے واپسی کی ہے تو جمنا پار سے اس کا بگل بجا ہے۔ انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی جی نے جب ’کانگریس آئی‘ تشکیل دی تو کانگریس پارٹی کی جیت کی شروعات ہاتھی کے نشان پر گاندھی نگر سے ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کانگریس آئی کو ہاتھ کا نشان ملا تو گھونڈہ سیٹ سے کانگریس نے فتح کا پرچم لہرایا۔ آج دوبارہ جدوجہد کا سفر جاری ہے اور کانگریس پارٹی اس لیے لڑائی لڑ رہی ہے کہ موجودہ سرکار پورے ہندوستان کی جمہوریت کی بنیادوں کو ہلانے کا کام کر رہی ہے۔ تاہم اس کے خلاف آواز اٹھانے کا وقت آ گیا ہے اور جمناپار سے 3 فروری کو جو آواز بلند ہوگی وہ پورے ملک میں موجودہ حکومت کو ہلانے کا کام کرے گی۔

Published: undefined

اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ آج جس جگہ سے میں خطاب کر رہا ہوں یہاں کے لوگ میرے خاندان کی طرح ہیں، میں ایم ایل اے بھی رہا اور سرکار میں وزیر بھی۔ کانگریس پارٹی میں رہتے ہوئے ہم نے عوام کیلئے بہت کام کیے ہیں۔ کانگریس کے دور میں لوگ اپنی پریشانی بتاتے تھے اور اس پر فوری کارروائی کی جاتی تھی۔ لیکن آج عوام پریشان ہیں جس کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ایک مرتبہ پھر آپ سبھی کو کوششوں سے ہم دہلی میں کانگریس کا پر چم لہرائیں گے۔

Published: undefined

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لولی نے کہا کہ دہلی میں آبزرور اس لیے تعینات کیے گئے ہیں تاکہ زمینی سطح پر کانگریس پارٹی کو مضبوط کیا جا سکے اس لئے کانگریس کے ایک ایک فرد نے ابھی سے اپنی کمر کس لی ہے۔ کانگریس لیڈر چودھری متین احمد اور سابق ایم ایل اے حسن احمد نے مشترکہ طور پر کہا کہ پچھلے 10 برس میں ہر کس و ناکس نے دوسرے پارٹیوں کو اچھی طرح ان کو اور ان کے کام کو دیکھ لیا ہے۔ وہ اب اس بات کو تسلیم کرنے لگے ہیں کہ ہم سے بھول ہوئی ہے اور کانگریس کو واپس لانا چاہتے ہیں۔ 3 فروری کو منعقد ہونے والی کانگریس کی عظیم ریلی آنے والے لوک سبھا الیکشن کی تیاری کا بگل بجانے کا کام کرے گی۔

Published: undefined

بابرپور ضلع کانگریس صدر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ شمال مشرقی دہلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کانگریس پارٹی سے جڑ رہی ہے جس کے مثبت نتائج لوک سبھا الیکشن میں دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کارکنان و لیڈران کے علاوہ وہ لوگ بھی ہمارے رابطے میں ہیں جنہوں نے کانگریس سے دوری بنا لی تھی لیکن وہ دوبارہ کانگریس کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined