دہلی پردیش کانگریس کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے صدر چودھری انل کمار کی قیادت میں آج کانگریس لیڈران و کارکنان نے بڑی تعداد میں مہنگائی اور پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ’سائیکل ریلی‘ نکالی۔ لودھی روڈ پر نکلی اس ’سائیکل ریلی‘ میں خواتین کانگریس کارکنان بھی شریک نظر آئیں۔ یہ سبھی مرکز کی مودی حکومت اور دہلی کی کیجریوال حکومت کے خلاف نعرے بھی بلند کر رہے تھے، اور ہاتھوں میں نعرہ لکھے ہوئے پلے کارڈ بھی تھامے ہوئے تھے۔ یہاں دیکھیے اس سائیکل ریلی کی کچھ اہم تصویریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز