نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ایما پر چوہان بانگر وارڈ صدر سرتاج احمد نے بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دہلی گیٹ سید ناصر جاوید کی موجودگی میں سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد کے دفتر پر جا کر کانگریس پارٹی کا پرچم لگایا۔ اس موقع پر کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو دہلی کے سبھی 14 ضلعوں کے 280 بلاک صدور میں سے 20 صدور سے سلسلہ وار روزانہ ملاقات کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اس دوران بلاک صدور کو یہ ذمہ داری سونپی جا رہی ہے کہ وہ ہر مہینے کی دو تاریخ کو اپنے اپنے وارڈ کارکنان و عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کریں اور میٹنگ کی رپورٹ اور فوٹو پردیش دفتر میں ارسال کریں۔ تاہم 10 سینئر لیڈر اور 20 سرگرم اراکین سے ملاقات کریں اور ان کے گھر جا کر کانگریس پارٹی کا پرچم لگائیں۔ اسی منصوبے کے تحت آج چوہان بانگر وارڈ کے بلاک صدر سرتاج احمد نے جھنڈے لگائے اور کانگریس پارٹی کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا۔
Published: undefined
اس دوران چودھری متین احمد نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو مضبوطی دینے میں کارکنان کا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کا ایک ایک کانگریس کارکنان اپنی پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہا ہے جس کے نتائج ہم سب پچھلے الیکشن میں دیکھ چکے ہیں۔ آئندہ بھی ہم سب مل کر پارٹی کی جانب سے جو بھی ٹاسک دیا جائے گا اس کو پوری محنت و لگن سے پورا کریں گے۔
بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم پارٹی کے لئے پورے ضلع میں زمینی سطح پر مسلسل کام کرتی آ رہی ہے۔ لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ ہم نے مزید تیز کر دیا ہے تاکہ کارکنان میں جوش بر قرار رہے اور کام کو آگے بڑھایا جا سکے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ بابر پور ضلع کانگریس پارٹی کا سب سے مضبوط ضلعوں میں شمار کیا جاتا ہے اور کانگریس پارٹی کی ممبر شپ بھی سب سے زیادہ یہی ہوئی تھی۔ کانگریس پارٹی کا پرچم لگاتے ہوئے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ جب سے دہلی کانگریس کی کمان دیویندر یادو نے سنبھالی ہے وہ کانگریس لیڈران و بلاک صدور سمیت کارکنان سے سیدھی بات چیت کر رہے ہیں اور ان سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ کو اپنے علاقوں میں کام کرنے میں کوئی دشواری تو پیش نہیں آ رہی اگر آ رہی ہے تو اس کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی سے لوگوں کو جوڑنے کی سمت میں ہماری کوشش جاری ہے۔
Published: undefined
جاوید برقی کا کہنا تھا کہ دہلی میں عوام کو جو سہولت کانگریس کے دور میں ملی تھیں ان کو سبھی لوگ یاد کرتے ہیں لیکن موجودہ حکومتوں نے عوام کو ابھی تک ایسی سہولت نہیں دیں جن سے وہ مطمئن نظر آئیں۔ آج دہلی میں پانی کو لیکر الزام تراشی کا کھیل چل رہا ہے اور عوام بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں، اس کے علاوہ دہلی میں فضائی آلودگی کا مسئلہ بھی ہے جس پر موجودہ حکومت کو ئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ کانگریس کارکنان دہلی کے ہر مسئلہ کو مضبوطی سے اٹھائیں گے اور ان کو عام لوگوں کے سامنے رکھیں گے تاکہ عوام میں بیداری آئے۔ اہم شرکا میں چودھری متین احمد، چودھری زبیر احمد، سرتاج احمد، جاوید برقی، سید ناصر جاوید، نواب الدین، مرزا شوقین، ونود پردھان، راؤ نوید، محمد شکیل، اسلم ملک، ندیم راعین کے نام قابل ذکر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز