نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے کارپوریشن انچارج جتیندر کمار کوچر نے دہلی میونسپل کارپوریشن میں دلت طبقہ کے لیے محفوظ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی منظوری الیکشن کمیشن سے ملنے کے باوجود ووٹنگ پر لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کے ذریعہ روک لگائے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے دہلی ایل جی کے ذریعہ اٹھائے گئے اس قدم کو آئینی اقدار کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جتیندر کمار کوچر نے کہا کہ یہ دلت طبقہ کے میئر کے لیے محفوظ تھا لیکن بی جے پی کی خواہش پر اس میئر الیکشن پر روک لگا دی گئی۔ یہ دہلی کے دلت سماج کی بے عزتی ہے۔
Published: undefined
جتیندر کمار کوچر نے کہا کہ دسمبر 2022 سے، جب سے دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی حکومت ہٹی ہے، ہر بار میئر کے انتخاب میں بی جے پی کی منفی سیاست اور خود مختار بنے رہنے کی سوچ کے سبب خلل پڑتا رہا ہے، اور گزشتہ دو سالوں سے کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے ساتھ زون اور وارڈ کمیٹیوں کی تشکیل تک نہیں ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کو مضبوطی دینے کے لیے انڈیا اتحاد میں شامل ہونے کے سبب کانگریس پارٹی برسراقتدار طبقہ کے امیدوار کی حمایت میں ووٹ کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے، جس سے بی جے پی پوری طرح بوکھلائی ہوئی ہے۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان انوج آترے نے اس تعلق سے کہا کہ 2019 لوک سبھا انتخاب کے دوران بھی کارپوریشن میں میئر کا انتخاب ہوا تھا، اس وقت دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی برسراقتدار تھی اور اس کا میئر بنا تھا۔ لیکن اس مرتبہ بی جے پی بدلے کے جذبہ سے سیاست کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں میئر کا انتخاب وقت پر ہونا چاہیے، اگر بی جے پی میئر انتخاب میں مداخلت کرتی ہے تو اس معاملے میں عدالت کو پیش قدمی کرتے ہوئے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب متعین وقت پر کرانا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined