قومی خبریں

’کسی بھی حال میں نہیں بچنا چاہیے زانی‘، غازی پور اجتماعی عصمت دری معاملہ میں دہلی خاتون کمیشن نے پولیس کو بھیجا نوٹس

غازی پور اجتماعی عصمت دری معاملہ میں دہلی خاتون کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک لڑکی کے ساتھ آٹو والے اور اس کے ساتھی نے جس طرح زنا کیا اور سڑک پر لہولہان چھوڑ دیا، وہ ناقابل فراموش ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

مشرقی دہلی کے غازی پور میں بدھ کی دیر شب 35 سالہ خاتون کا مبینہ طور پر دو لوگوں نے اغوا کر اجتماعی عصمت دری معاملے میں دہلی خاتون کمیشن نے سرگرمی دکھاتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور 29 مارچ تک جواب طلب کیا ہے۔ کمیشن نے دہلی پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی اور اس واقعہ میں ملزمین کی گرفتاری کی جانکاری کے بارے میں پوچھا ہے۔ پولیس کے ذریعہ ملزمین کو گرفتار کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدام وغیرہ کے علاوہ معاملے سے جڑی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

اس واقعہ سے متعلق دہلی خاتون کمیشن نے کہا کہ غازی پور میں ایک لڑکی کی آٹو والے اور اس کے ساتھی نے بری طرح سے عصمت دری کی اور اس کو سڑک پر لہولہان چھوڑ دیا۔ اس وقت وہ آئی سی یو میں ہے اور اس کی حالت سنگین ہے۔ میں نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے تاکہ ملزمین جلد از جلد گرفتار ہوں۔ کسی بھی حال میں یہ زانی بچنے نہیں چاہئیں۔

Published: undefined

دراصل متاثرہ خاتون غازی پور واقع پولٹری بازار کے گیٹ نمبر ایک کے پاس ملی اور سنگین طور سے زخمی تھی۔ متاثرہ کے منھ سے خون بہہ رہا تھا اور اس کے پرائیویٹ پارٹ میں بھی چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس کو جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی، متاثرہ کو علاج کے لیے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Published: undefined

پولیس کو متاثرہ کے ذریعہ جانکاری دی گئی ہے کہ بدھ کی شب تقریباً 9 بجے جب اس نے آٹو لیا تو دو نامعلوم آٹو رکشہ ڈرائیوروں کے ذریعہ اس کی پٹائی کی گئی اور اس کا جنسی استحصال کیا اور نوجوان اسے نامعلوم جگہ پر لے گئے۔ اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور باری باری سے عصمت دری کی۔

Published: undefined

پولیس نے فی الحال ملزمین کی گرفتاری کے لیے 5 ٹیموں کی تشکیل کی ہے۔ ساتھ ہی پولیس آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی کھنگال رہی ہے اور غازی پور علاقے میں آٹو ڈرائیور، رکشہ ڈرائیوروں سے پوچھ تاچھ بھی کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined