قومی خبریں

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو نہیں ملی راحت، عبوری ضمانت کی عرضی خارج، عدالتی حراست میں بھی توسیع

راؤز ایونیو کورٹ کی اسپیشل جج کاویری باویجا اب 7 جون کو دہلی کے وزیر اعلیٰ کی مستقل ضمانت عرضی پر سماعت کریں گی۔

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال / سوشل میڈیا</p></div>

اروند کیجریوال / سوشل میڈیا

 

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ کیجریوال نے صحت کی بنیاد پر میڈیکل ٹیسٹ کے لیے عدالت میں عرضی داخل کر 7 دن کی عبوری ضمانت کا مطالبہ کیا تھا، جسے عدالت نے خارج کر دیا۔ راؤز ایونیو کورٹ کی اسپیشل جج کاویری باویجا اب 7 جون کو ان کی مستقل ضمانت عرضی پر سماعت کریں گی۔

Published: undefined

آج وزیر اعلیٰ کیجریوال تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جج کاویری باویجا نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی عدالتی حراست میں 14 دنوں کی توسیع بھی کر دی۔ اب وہ 19 جون تک جیل میں رہیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ای ڈی کی نمائندگی کر رہے سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے پچھلی بار کہا تھا کہ ضمانت عرضی منظور کرنے لائق نہیں ہے۔ انھوں نے انتخابی تشہیر کے لیے عبوری ضمانت کے غلط استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے کیجریوال کے رویہ کی تنقید کی تھی۔

Published: undefined

سینئر وکیل این ہری ہرن کی قیادت میں کیجریوال کے فریق دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذیابیطس اور دیگر صحت سے متعلق مسائل کے سبب عبوری ضمانت عرضی ضروری تھی۔ ای ڈی نے اس پر دلیل دی تھی کہ کیجریوال کا میڈیکل ٹیسٹ جیل میں کرایا جا سکتا ہے۔ ان پر خود سپردگی سے بچنے کی کوشش کا الزام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined